Live Updates

ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ : عمران خان قومی ٹیم کو مفید مشورے ، مختلف بھارتی چینلز پر تبصرے کیلئے کل بھارت روانہ ہونگے

جمعرات 17 مارچ 2016 14:51

ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ : عمران خان قومی ٹیم کو مفید مشورے ، مختلف بھارتی چینلز ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔17 مارچ۔2016ء) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کیلئے مختلف ٹی وی چینلز پر تبصرے اور قومی کرکٹ ٹیم کو مشورے دینے کیلئے آج بھارت روانہ ہونگے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کے سابق قائد عمران خان بھارت میں ہونے والے ورلڈ ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ دیکھنے کیلئے کل بھارت روانہ ہونگے بھارت روانگی کیلئے تمام انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں ۔

عمران خان کے ہمراہ ترجمان پی ٹی آئی نعیم الحق اور عون چوہدری لاہور سے دلی پھر کولکتہ کیلئے روانہ ہونگے عمران خان انیس مارچ کو پاک بھارت میچ سے قبل قومی کے کھلاڑیوں کو مشورے بھی دینگے ۔ عمران خان کو بھارت کے متعدد ٹی وی چینلز نے پاک بھارت میچ پر تبصرے کیلئے درخواستیں بھی دے رکھی ہیں عمران خان بھارت پہنچ کر ہی فیصلہ کرینگے کہ کس بھارتی ٹی وی چینل پر تبصرہ کرنا ہے

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :