بھارتی اداکار رضا مراد اپنی اہلیہ اور بیٹی کے ہمراہ واہگہ بارڈر کے راستے واپس بھارت روانہ

جمعرات 17 مارچ 2016 14:55

بھارتی اداکار رضا مراد اپنی اہلیہ اور بیٹی کے ہمراہ واہگہ بارڈر کے ..

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔17 مارچ۔2016ء) پاکستان کے دورے پر آئے بھارتی اداکار رضا مراد اپنی اہلیہ اور بیٹی کے ہمراہ واہگہ بارڈر کے راستے واپس بھارت روانہ ہو گئے ۔ بھارتی اداکار رضا مراد اور انکی فیملی دورہ پاکستان کے دوران لاہور کے علاووہ اسلام آباد اور کراچی بھی گئی جہاں انہوں نے مختلف مقامات کی سیر و تفریح کرنے کے ساتھ شاپنگ بھی کی ۔

بھارت روانگی کے موقع پر واہگہ بارڈر پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بھارتی اداکار رضا مراد نے کہا کہ ان کی خواہش ہے کہ وہ پاکستانی فلموں اور ڈراموں میں کام کریں جس کے لیے انہوں نے کراچی اورلاہورمیں کوششیں بھی کیں لیکن ان سے کسی نے رابطہ ہی نہیں کیا۔پاکستان میں ملنے والی محبت کے بارے میں انہوں نے کہا کہ لاہور اور کراچی میں قیام کے دوران گھر والوں نے اتنی شاپنگ کی کہ جیب ہی خالی ہوگئی، وہ بیگم کو شاپنگ کراتے ہوئے خون کے گھونٹ پیتے رہے لیکن پاکستان میں انہیں سب نے اتنا پیار دیا کہ ان کا دل بھر گیا ہے، وہ اپنے اہل خانہ کے ساتھ آئے تھے اور پاکستان سے جاتے ہوئے بہت محبتیں لے کر جارہے ہیں۔

(جاری ہے)

اس موقع پررضا مراد کی اہلیہ کا کہنا تھا کہ وہ پاکستان سے بہت اچھی یادیں لے کرجارہی ہیں،پاکستان میں اتنا پیار ملاکہ دل رونے کو دل چاہ رہاہے، وہ واپس جارہی ہیں تاکہ دوبارہ پاکستان آسکیں۔

متعلقہ عنوان :