سوئی گیس کمپنی لاہور ریجن کے سینکڑوں ڈیلی ویجز ملازمین نے تنخواہیں نہ ملنے کیخلاف ہڑتال کر دی

جمعرات 17 مارچ 2016 14:55

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔17 مارچ۔2016ء ) سوئی ناردرن گیس کمپنی لاہور ریجن کے سینکڑوں ڈیلی ویجز ملازمین نے تنخواہیں نہ ملنے کیخلاف ہڑتال کر دی ، ملازمین کی ہڑتال کی وجہ سے لاہور ریجن کے مختلف شعبہ جات میں کام ٹھپ ہو کر رہ گیا ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق ایس این جی پی ایل حکام اور ٹھیکیداروں کے درمیان سرد جنگ کی وجہ سے ڈیلی ویجز ملازمین کو تنخواہیں نہیں مل سکیں جس پر پانچ سو ڈیلی ویجز ملازمین نے ہڑتال کر دی جس سے لاہور ریجن کے مختلف شعبہ جات میں کام ٹھپ ہو گیا ۔ ہڑتال کرنے والے ڈیلی ویجز ملازمین میں ڈرائیور، ہیلپراور ویلڈرسمیت دیگر شعبوں کے ملازمین شامل ہیں ۔ ہڑتال کی وجہ سے ڈرائیوروں نے لاہور ریجن کے باہر گاڑیاں پارک کر دیں ۔

متعلقہ عنوان :