واسا کیلئے رواں مالی سال 3ارب 60کروڑ سے زائد آمدنی کا ہدف پورا کرنا مشکل ہو گیا

واسا نے مارچ تک 2ارب 49کروڑ 91لاکھ جمع کرنا تھے ،اب تک ایک ارب97کروڑ جمع ہو سکے ہیں‘ ذرائع

جمعرات 17 مارچ 2016 15:03

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔17 مارچ۔2016ء) واسا کیلئے رواں مالی سال آمدنی کا ہدف پورا کرنا مشکل ہو گیا ، واسا کو رواں مالی سال کیلئے 3ارب 60کروڑ سے زائد کا ہدف دیا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق واسا نے رواں مالی سال کیلئے مجموعی آمدنی حاصل کرنے کے دئیے گئے ہدف کے تحت مارچ تک 2ارب 49کروڑ 91لاکھ روپے جمع کرنا تھے تاہم واسا اب تک صرف ایک ارب 97کروڑ روپے جمع کر سکا ہے جس کے باعث اس کا شارٹ فال 51کروڑ 80لاکھ روپے سے تجاوز کر گیا ہے ۔ ذرائع کے مطابق رواں مالی سال30جون 2016ء تک واسا کا ریونیو ہدف 3کروڑ 60کروڑ روپے سے زائد ہے تاہم موجودہ صورتحال میں مذکورہ ہدف پورا ہوتا نظر نہیں آرہا ۔

متعلقہ عنوان :