پیرا میڈیکل سٹاف کامطالبات کے حق میں دوسرے روز بھی سول سیکرٹریٹ کے باہر دھرنا ،ینگ ڈاکٹرز نے بھی ریلی نکالی
جمعرات 17 مارچ 2016 15:04
لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔17 مارچ۔2016ء) پیرا میڈیکل سٹاف ایسوسی ایشن نے اپنے مطالبات کے حق میں دوسرے روز بھی پنجاب سول سیکرٹریٹ کے باہر دھرنا جاری رکھا جس سے ہسپتالوں میں علاج معالجے کی سہولیات جزوی طور پر تعطل کا شکار رہیں ،جبکہ ینگ ڈاکٹرز نے بھی سروس سٹرکچر اور تنخواہوں میں اضافہ نہ کئے جانے کیخلاف کوئنز روڈ پر احتجاجی ریلی نکالی اور گنگا رام ہسپتال میں ایڈ من بلاک کے سامنے مظاہرہ کیا جس سے گنگا رام ہسپتال میں آنیوالے مریضوں کو مشکلات کا سامنا رہا ۔
تفصیلات کے مطابق پیرا میڈیکل سٹاف ایسوسی ایشن نے مسلسل دوسرے روز بھی پنجاب سول سیکرٹریٹ کے سامنے دھرنا جاری رکھا جس سے سول سیکرٹریٹ کے باہر ٹریفک کا نظام درہم برہم رہا جبکہ ملحقہ شاہراہوں پر بھی ٹریفک کا شدید دباؤ رہا۔(جاری ہے)
اس موقع پر مظاہرین اپنے مطالبات کے حق میں نعرے بازی کرتے ہوئے سینہ کوبی کرتے رہے ۔مظاہرین کا کہنا تھاکہ جب تک حکومت وعدے پورے نہیں کرتی احتجاج کا سلسلہ جاری رہے گا ۔
پیرا میڈیکل سٹاف ایسوسی ایشن کے عہدیداروں کا کہنا تھاکہ حکومت نے پیر ا میڈیکل سٹاف کو سروس سٹرکچر دینے کا وعدہ کیا تھا لیکن اس وعدے کو پورا نہیں کیا جارہا ۔ ہمارا مطالبہ ہے کہ پیرا میڈیکل سٹاف کو بھی رسک الاؤنس دیا جائے اور ڈیلی ویجز اور کنٹریکٹ ملازمین کو مستقل کیا جائے ۔ اس موقع پر پولیس کی بھاری نفری بھی تعینات رہی جبکہ پولیس دوپہر کے وقت پیرا میڈیکل سٹاف ایسوسی ایشن کے عہدیداروں کو گاڑی میں بٹھا کر اپنے ساتھ لے گئی ۔محکمہ صحت کے حکام نے پیرا میڈیکل سٹاف سے مذاکرات کئے جو کامیاب نہ ہو سکے ۔سیکرٹری سپیشلائزڈ ہیلتھ نجم احمد کا کہنا ہے کہ پیر امیڈیکل سٹاف کے جائز مطالبات پر غور کیا جارہا ہے لیکن انہیں پورا کرنے کے لئے کچھ وقت درکار ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ پیرا میڈیکل سٹاف کو پہلے ہی 1500روپے رسک الاؤنس دیا جارہا ہے ۔ دوسری طرف ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کی کال پر سرکاری ہسپتالوں میں مرحلہ وار احتجاج کا سلسلہ گزشتہ روز بھی جاری رہا۔ ینگ ڈاکٹرز گنگام رام ہسپتال میں ایڈ من بلاک کے سامنے جمع ہوئے جس کے بعد کوئنز روڈ سے گنگا رام چوک تک احتجاجی ریلی نکالی گئی جو واپس ایڈ بلاک پہنچی ۔ ینگ ڈاکٹرز سارے راستے سروس سٹرکچر اور اپنی تنخواہوں میں اضافے کیلئے نعرے لگاتے رہے ۔ ینگ ڈاکٹرز کی ریلی کے باعث کوئنز روڈ پر ٹریفک کا نظام ایک گھنٹے تک معطل رہا ۔ ینگ ڈاکٹرز کے عہدیداروں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت ایک برس گزرنے کے باوجود سروس سٹرکچر کے وعدے پر عملدرآمد نہیں کر رہی جبکہ تنخواہوں میں بھی اضافہ نہیں کیا جارہا ۔ انہوں نے کہا کہ وعدے کے باوجود زیر تربیت ڈاکٹروں کے مسائل کو حل نہیں کیا جارہا ۔ ینگ ڈاکٹرز کا کہنا تھاکہ پہلے مرحلے میں ہسپتالوں میں ٹوکن احتجاج کر رہے ہیں اگر شنوائی نہ ہوئی تو احتجاج کا دائرہ کار وسیع کر دیں گے۔ ینگ ڈاکٹرز کے احتجاج کے باعث آؤٹ ڈور سمیت دیگر شعبوں میں علاج معالجے کی سہولیات تعطل کا شکار رہیں۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.