بنگلہ دیش کو ہرا کر پاکستان 1 درجہ ترقی سے رینکنگ میں ساتویں سے چھٹی پوزیشن پر آگیا

جمعرات 17 مارچ 2016 15:13

بنگلہ دیش کو ہرا کر پاکستان 1 درجہ ترقی سے رینکنگ میں ساتویں سے چھٹی ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔17 مارچ۔2016ء) ویسٹ اندیزکے ہاتھوں شکست کے بعدانگلینڈکی ایک درجے تنزلی ،چھٹے سے ساتویں نمبرپرآگئی جبکہ بنگلہ دیش کو شکست دینے کے بعد پاکستانی کرکٹ ٹیم ایک درجے ترقی سے رینکنگ میں ساتویں سے چھٹی پوزیشن پر آگئی۔آئی سی سی کی جانب سے جاری ہونیوالی تازہ ترین ٹی ٹونٹی کرکٹ ٹیم رینکنگ کے مطابق بھارت کی ٹیم پہلے ،ویسٹ انڈیزدوسرے اورنیوزی لینڈتیسرے نمبرپرہے ۔

آئی سی سی کی جانب سے جاری ہونیوالی ٹی ٹونٹی رینکنگ کے مطابق بھارت نے 26 میچوں میں 3235پوائنٹس حاصل کئے اوراسکی ریٹنگ124ہے۔ دوسرے نمبرپرویسٹ انڈیز نے20میچوں میں2411پوائنٹس حاصل کئے اوراسکی ریٹنگ 121ہے۔تیسرے نمبرپرنیوزی لینڈ نے25میچوں میں 2964 پوائنٹس حاصل کئے اوراسکی ریٹنگ119ہے۔

(جاری ہے)

چوتھے نمبرپرجنوبی افریقہ نے 30 میچوں میں 3489پوائنٹس حاصل کئے اوراسکی ریٹنگ 116 ہے۔

پانچویں نمبر پر آٹریلیا نے23میچوں میں2604پوائنٹس حاصل کئے اوراسکی ریٹنگ 113ہے۔ چھٹے نمبرپرپاکستان نے 35 میچوں میں 3877 پوائنٹس حاصل کئے اوراسکی ریٹنگ 111 ہے۔ ساتویں نمبر پر انگلینڈ نے 23 میچوں میں 2530پوائنٹس حاصل کئے اوراسکی ریٹنگ 110ہے۔ آٹھویں نمبرپرسری لنکا نے 26 میچوں میں 2834پوائنٹس حاصل کئے اوراسکی ریٹنگ 109 ہے۔ نویں نمبر پر افعانستان نے 25 میچوں میں 2010پوائنٹس حاصل کئے اوراسکی ریٹنگ80ہے۔

دسویں نمبرپربنگلہ دیش نے 24 میچوں میں 1815پوائنٹس حاصل کئے اوراسکی ریٹنگ 76 ہے۔گیارہویں نمبرپرسکاٹ لینڈ نے17میچوں میں1005پوائنٹس حاصل کئے اوراسکی ریٹنگ 59ہے۔ بارہویں نمبرپرہالینڈ نے 18 میچوں میں 1054پوائنٹس حاصل کئے اوراسکی ریٹنگ59ہے۔تیرہویں نمبرپرزمباوے نے 25میچوں میں1429پوائنٹس حاصل کئے اور اسکی ریٹنگ 57 ہے۔ چودھویں نمبرپرہانگ کانگ نے19میچوں میں832پوائنٹس حاصل کئے اوراسکی ریٹنگ44ہے۔

پندرہویں نمبرپریواے ای نے 17 میچوں میں730پوائنٹس حاصل کئے اوراسکی ریٹنگ43ہے۔سولہویں نمبرپرآئرلینڈ نے 17 میچوں میں 669 پوائنٹس حاصل کئے اوراسکی ریٹنگ 39 ہے۔ سترہویں نمبر پرعمان نے 12 میچوں میں 442 پوائنٹس حاصل کئے اوراسکی ریٹنگ37پوائنٹس ہے۔
آئی سی سی کی ٹی ٹونٹی میں مکمل رینکنگ جاننے کیلئے اس لنک پر کلک کریں۔

متعلقہ عنوان :