احمد شہزاد کا فارم میں واپس آنا خوش آئند:کیون پیٹرسن

جمعرات 17 مارچ 2016 15:20

احمد شہزاد کا فارم میں واپس آنا خوش آئند:کیون پیٹرسن

کولکتہ(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔17مارچ2016ء )سابق برطانوی کپتان کیون پیٹرسن نے پاکستانی اوپنر احمد شہزاد کے فارم میں واپسی پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے انہیں مفت مشور ہ بھی دے ڈالا ۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک پر اپنے پیغام میں کیون پیٹرسن کا کہنا تھا کہ انہیں گزشتہ روز پاکستانی کھلاڑیوں کی پرفارمنس دیکھ کر خوشی ہوئی بالخصوص احمد شہزاد نے شاندار بیٹنگ کی ۔

(جاری ہے)

پیٹر سن نے احمد شہزاد کو مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ وہ ہیلی کاپٹر شاٹس بھارتی کپتان ایم ایس دھونی کو کھیلنے دیں اور سنچری بنانے کی کوشش کریں ۔ سابق برطانوی کپتان کا مزید کہنا تھا کہ یہ کسی ایسے کھلاڑی کی جانب سے بری پرفارمنس نہیں ہے جسے پہلے سلیکٹ ہی نہیں کیا گیا تھا ۔ یاد رہے کہ کیون پیٹر سن اور احمد شہزاد نے پاکستان سپر لیگ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی نمائندگی کی تھی ۔