قومی اسمبلی ، محفوظ ٹرانزیکشنز اور تحفظ امانت کارپوریشن بل سمیت وزارت خزانہ سے متعلق 4 اہم قانون متفقہ طور پر منظور

تحفظ امانت کارپوریشن بل کے تحت نجی بینکوں کے کھاتے داروں کی رقم کو بیمے کے ذریعے تحفظ فراہم کیا جائے گا

جمعرات 17 مارچ 2016 16:12

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔17 مارچ۔2016ء) قومی اسمبلی میں محفوظ ٹرانزیکشنز بل 2016ء اور تحفظ امانت کارپوریشن بل 2015 سمیت وزارت خزانہ سے متعلق 4 اہم قانون متفقہ طور پر منظور کرلئے گئے، تحفظ امانت کارپوریشن بل کے تحت نجی بینکوں کے کھاتے داروں کی رقم کو بیمے کے ذریعے تحفظ فراہم کیا جائے گا جبکہ محفوظ ٹرانزیکشنز بل میں منقولہ جائیدادوں کی منتقلی بارے قوانین واضح کئے گئے ۔

(جاری ہے)

جمعرات کو چاروں بل پارلیمانی سیکرٹری برائے خزانہ رانا محمد افضل نے ایوان میں منظوری کیلئے پیش کئے دیگر بلوں میں کاروباری کمپنیات بل 2015 اور مالیاتی ادارے بازیابی مالیات ترمیمی بل 2015 اپوزیشن کی طرف سے بلوں کی مخالفت کی گئی نہ ہی کوئی ترمیم پیش کی گئی جس پر شق وار منظوری کے بعد چاروں بل الگ الگ منظور کر لئے گئے۔ امانت کارپوریشن بل 2015 کے تحت نجی بینکوں کے کھاتے داروں کو سٹیٹ بینک کے ذیلی ادارے تحفظ امانت کارپوریشن کے بچوں کی شکل میں تحفظ فراہم کیا جائے گا ۔اگر کوئی نجی بینک ڈیفالٹ کر جائے تو کارپوریشن کھاتے داروں کو کھاتے کی اصل رقم کی فراہمی یقینی بنائے گی۔

متعلقہ عنوان :