رانا تنویر حسین کی عراقی وزیر دفاع سے ملاقات ‘ دوطرفہ تعلقات کے فروغ اور تمام شعبوں میں بھر پور تعاون کی یقین دہانی

جمعرات 17 مارچ 2016 16:15

بغداد/اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔17 مارچ۔2016ء) وفاقی وزیر دفاعی پیدوار رانا تنویر حسین نے عراق کیساتھ دوطرفہ تعلقات کے فروغ اور تمام شعبوں میں بھر پور تعاون کی یقین دہانی کرتے ہوئے کہا ہے کہ عراق کی سکیورٹی فورسزکی استعداد کار بڑھانے ‘ کے لیے پاکستان ہر ممکن تعاون کے لیے تیار ہے ‘پاکستان عراق کی خود مختاری ‘آزادی اور علاقائی سلامتی اور ایک مستحکم اور خوشحال عراق کے لیے بھر پور تعاون کریگا۔

وہ عراق کے دورے پر وزیر دفاع ڈاکٹر خالد یاسن العبیدی سے ملاقات کے دوران گفتگو کر رہے تھے ۔وفاقی وزیر دفاعی پیدوار رانا تنویر حسین نے کہا کہ پاکستان دونوں ملکوں کے درمیان تمام شعبہ جات بلخصوص عراق میں استحکام اور خطے کی خوشحالی کے لیے تعاون بڑھائے گا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ عراق کی سکیورٹی فورسزکی استعداد کار بڑھانے ‘ کے لیے پاکستان ہر ممکن تعاون کے لیے تیار ہے،انھوں نے کہا کہ پاکستان عراق کی بحالی کیلئے اس سے متعلقہ تمام بین الاقوامی کانفرنسز میں شریک ہوتا ہے ۔

وفاقی وزیر دفاعی پیدوار رانا تنویر حسین نے کہا کہ پاکستان عراق کے ساتھ دفاع کے شعبے میں بھی تعاون کریگا جس میں عراق کے سکیورٹی کے افسران اور جوانوں کی تربیت اور سکیورٹی وفود کے تبادلے شامل ہوگا‘عراق پاکستانی فوج کی پیشہ وارانہ تربیت سے بھر پور فائدہ اٹھا سکتا ہے۔انہوں نے امید ظاہر کی ہے کہ پاکستان اور عراق کے دفاعی وفد کے تبادلوں سے دونوں ملکوں کے درمیان دفاعی تعلقات مزید مضبوط ہونگے ۔

وفاقی وزیر نے عراق کو انسانی وسائل کی فراہمی کی پیشکش بھی کی۔انہوں نے عراق کے وزی دفاع خالد یاسین العبیدی کی مہمان نوازی پر شکریہ ادا کر تے ہوئے کہا کہ پاکستان عراق کی خود مختاری ‘آزادی اور علاقائی سلامتی اور ایک مستحکم اور خوشحال عراق کے لیے بھر پور تعاون کریگا۔

متعلقہ عنوان :