سندھ : تعلیمی بورڈز میں مستقل چیرمین اور کنٹرولر کی تعیناتی نہ ہونے کے باعث انتظامی امورشدید متاثرہورہے ہیں۔

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعرات 17 مارچ 2016 16:16

کراچی (اْردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 17مارچ 2016ء) سندھ کے تعلیمی بورڈز میں مستقل چیرمین اور کنٹرولر کی تاحال تعیناتی نہ ہوسکی جس کے باعث انتظامی امورشدید متاثرہورہے ہیں.

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق کراچی میں میٹرک کے امتحانات کا آغاز28 مارچ سے ہورہا ہے لیکن تاحال تعلیمی بورڈز میں مستقل چیرمین اور کنٹرولر کی تعیناتی کو یقینی نہیں بنایا جا سکا، تعلیمی بورڈ میں مستقل چیرمین اور کنٹرولرکی عدم موجودگی کے باعث میٹرک بورڈ کے تحت امتحانی مراکز قائم کرنے اورامتحانی پرچے تیار کرنے میں شدید مشکلات کا سامنا ہے. ذرائع نے بتایا کہ تعلیمی بورڈز میں اعلیٰ عہدوں پرعارضی بنیادوں پرتعیناتیاں کی گئی ہیں۔

متعلقہ عنوان :