پی آئی اے کی نجکاری کے معاملے پر اپوزیشن اور حکومت کا پیر کی شام 5 بجے مشترکہ اجلاس بلانے کا فیصلہ
پی آئی اے بل اجلاس کے پہلے روز منظور نہ کرائے جانے پر اتفاق
جمعرات 17 مارچ 2016 16:18
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔17 مارچ۔2016ء) پی آئی اے کی نجکاری کے معاملے پر اپوزیشن اور حکومت نے پیر کی شام 5 بجے مشترکہ اجلاس بلانے کا فیصلہ کرتے ہوئے پی آئی اے بل اجلاس کے پہلے روز منظور نہ کرائے جانے پر اتفاق کیا ہے ۔ جمعرات کو حکومت اور اپوزیشن ارکان کے درمیان مذاکرات ہوئے مذاکرات میں اپوزیشن کی جانب سے خورشید شاہ، محمود خان اچکزئی، اقبال محمد علی، شاہ محمود قریشی، صاحبزادہ طارق اللہ، آفتاب شیر پاوٴ جبکہ حکومتی ارکان میں اسحاق ڈار، زاہد حامد اور ایاز صادق شامل تھے۔
پی آئی اے کی نجکاری پر حکومت اور اپوزیشن جماعتوں کے درمیان باضابطہ مذاکرات میں اس بات پر اتفاق ہوا ہے کہ پی آئی اے کو لمیٹڈ کمپنی بنانے کا فیصلہ پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں ہو گا جو تین سے چار روز تک جاری رہے گا۔(جاری ہے)
فریقین کے درمیان یہ اتفاق ہوا کہ اجلاس کے پہلے روز پی آئی اے کی نجکاری پر حکومت کی جانب سے بریفنگ دی جائے گی۔ اپوزیشن ارکان نے کہا کہ پی آئی اے کی نجکاری کا حکومتی طریقہ کار ٹھیک نہیں ہے۔
پیر کو پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے صرف گیس چوری کی روک تھام کا بل منظور کرایا جائے گا۔ رہنما تحریک انصاف شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پی آئی اے بل کے پیچھے دل ہے۔ بل کا پتہ ہے بتایا جائے دل میں کیا ہے۔ مشترکہ اجلاس کے حوالے سے چیئرمین سینیٹ کی رولنگ کی کاپی حوالے کی جائے۔مزید اہم خبریں
-
افغانستان میں مہنگائی کی شرح منفی 8فیصد ہے جبکہ پاکستان میں 30فیصد ہے
-
وزیر اعلی مریم نواز کی ایران کےصدر ابراہیم رئیسی اور ان کی اہلیہ سے ملاقاتیں،وفد کے اعزاز میں ظہرانہ دیا
-
وزیر اعلیٰ مریم نواز کی ایرانی صدر ابراہیم رئیسی، خاتون اول سے ملاقاتیں ، وفد کے اعزاز میں ظہرانہ ، دیسی کھانوں سے تواضع
-
چینی کمپنی کا چپ اور کارڈز مینوفیکچرنگ میں سرمایہ کاری کرنے کا اظہار
-
ایرانی صدر سید ابراہیم رئیسی کی لاہور آمد، وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کا ایرانی صدر کا پرتپاک استقبال
-
پاکستان چھوڑنے والے غیرقانونی افغانیوں کی تعداد 5 لاکھ 42 ہزار سے متجاوز
-
متنازع ٹوئٹس کیس، اعظم سواتی حاضری لگا کر عدالت سے چلے گئے
-
آصفہ بھٹو ایرانی خاتون اوّل کے ساتھ مصروف رہیں
-
190 ملین پاؤنڈز ریفرنس،عمران خان، بشریٰ بی بی کیخلاف مزید 6 گواہوں کے بیان قلمبند
-
میرا خیال ہے دو تین سال اور گزرے تو نیب سے ہمیں پنشن لینا پڑے گی، شاہد خاقان عباسی
-
سوئیڈش کمپنیاں پاکستان آنے سے پہلے مجھ سے سیکیورٹی کا پوچھتی ہیں، سوئیڈش سفیر
-
چینی کی قیمت کی ڈبل سینچری ہو جانے کا امکان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.