روس شام سے فوجی انخلاکا عمل آئندہ دو سے تین روز میں مکمل کر لے گا، وکٹربوندروف

جمعرات 17 مارچ 2016 16:22

آئندہ دو سے تین روز میں مکمل کر لے گا۔ ماسکو میں ایک جریدے کو انٹر ویو دیتے ہوئے انھوں نے کہا کہ شام سے روسی افوج کے انخلا کا یہ عمل روس کے صدراور وزیر دفاع کی جانب سے جاری کردہ نظام الاوقات کے مطابق مکمل کر لیا جائے گا۔

(جاری ہے)

انھوں نے کہا کہ وہ روسی جنگی طیاروں کے ساتھ ساتھ کارگو طیاروں کی مدد سے ہیلی کاپٹروں کو بھی نکال کر لے آئیں گے ۔ فضائیہ کے کمانڈر نے کہا کہ شام کے آپریشن میں 5سے 7سو اہلکاروں نے حصہ لیا ہے انھیں اعلی روسی اعزازات سے نوازا جائے گا۔ واضح رہے کہ شورش زدہ شام سے فوجیں نکالنے کا اچانک فیصلہ روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن کے جانب سے کیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :