13روزہ جشن ِبہاراں پروگرام کل سے سرگودھا میں ہو گا

جمعرات 17 مارچ 2016 16:24

سرگودھا ۔17مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔17 مارچ۔2016ء) 13روزہ جشن ِبہاراں کل 18 مارچ سے 30مارچ تک بڑے جوش وخروش کے ساتھ میلہ منڈی گراؤنڈ میں انعقاد پذیر ہو گا، جشن ِبہاراں میں مختلف رنگا رنگ پروگرام ہوں گے جن میں نیز ہ بازی، گھوڑا ناچ، شام غزل، کھیلوں کے مختلف پروگرامز اور پھولوں کی نمائش کے علاوہ خواتین او ربچوں کی تفریح کیلئے بھی پروگرام پیش کئے جائیں گے۔