ٹریفک قوانین کی پابندی مہذب قوموں کا طرہ امتیاز ہے،ڈی سی او

جمعرات 17 مارچ 2016 16:24

سرگودھا ۔17مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔17 مارچ۔2016ء) ڈی سی او سرگودہا ثاقب منان نے کہاکہ احساسِ ذمہ داری او رٹریفک قوانین کی پابندی مہذب قوموں کا طرہ امتیاز ہے ۔ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی زندگی سے کھیلنے کے مترادف ہے ۔ نوجوان نسل کو دوران ڈرائیونگ موبائل فون کے استعمال، ون ویلنگ کرنے اور بلالائسنس موٹر سائیکل او رگاڑی چلانے سے مکمل اجتناب کرنا چاہیے۔

انہوں نے یہ بات ٹریفک پولیس او رمحکمہ ماحولیات کے زیرِ اہتمام مشترکہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ تقریب میں ایس ایس پی ٹریفک رانا مسرور احمد،ڈسٹرکٹ آفیسر ماحولیات محمد عارف، پرنسپل پنجاب گروپ آف کالجز پروفیسر اصغر علی، ٹریفک پولیس انسپکٹر فیاض احمد ہنجرا، ملک محمد اشرف اور دیگر کے علاوہ طلباء کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

ڈی سی او نے کہا کہ ماحولیات کے تحفظ سے انسانی صحت اور زندگی پر خوشگوار اثرات مرتب ہوتے ہیں ، شہریوں کو چاہیے کہ وہ بے جاپانی ضائع نہ کریں او رکوڑا کرکٹ سڑکوں پر کھلے عام پھنکنے کی بجائے مقررہ مقامات پر پھنکیں ۔

ڈی سی ا ونے ٹریفک پولیس او رمحکمہ ماحولیات کو سیمینار کے انعقاد پر مبارکباد بھی د ی ،سیمینار سے فیاض احمد ہنجرا ‘ ملک محمد اشر ف او رڈسٹرکٹ آفیسر ماحولیات نے بھی خطاب کیا ۔