چینی سیاح آسٹریلوی معیشت کیلئے اہمیت کے حامل ہیں ، حکام

جمعرات 17 مارچ 2016 16:36

سڈنی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔17 مارچ۔2016ء) آسٹریلیا کی حکومت کا سیاحتی ادارہ ”ٹورازم آسٹریلیا“ چینی سیاحوں کو اپنے ایجنڈے میں انتہائی ترجیح دے رہا ہے ۔ آسٹریلیا کے سرکاری اعدادوشمار کے مطابق 2015ء میں دس لاکھ سے زائد چینی سیاحوں نے آسٹریلیا کی سیاحت کی اور آٹھ بلین آسٹریلوی ڈالر ( قریباً6.08بلین امریکی ڈالر ) سے زیادہ خرچ کئے ۔

جمعرات کو سڈنی میں منعقدہ ایک کانفرنس ” چین غیر دریافت شدہ “،میں مزید چینی سیاحوں کو ملک لانے کے طریقوں پر غور کیا گیا ۔ٹورازم آسٹریلیا کے منیجنگ ڈائریکٹر جان او سولی ون نے کہا کہ چین کے سیاح آسٹریلوی معیشت کیلئے ” انتہائی اہم“ ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ سیاحت میں چینیوں کے اخراجات آسٹریلوی معیشت کا گذشتہ سال مجموعی طورپر چھ فیصد رہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ 37بلین آسٹریلوی ڈالر (تقریباً 28.12بلین امریکی ڈالر ) میں ان کا حصہ 8بلین آسٹریلوی ڈالر ( قریباً6.08بلین )رہا ،لہذا آپ اس مخصوص تعداد سے اندازہ لگا سکتے ہیں کہ وہ انتہائی اہم ہیں۔ٹورازم آسٹریلیا ایک مخصوص چائنا 2020 حکمت عملی پر کام کررہا ہے جو ہوا بازی شراکت داری ، جغرافیائی مقامات اور صارفین کو سمجھنے کے لئے مخصوص اصولاً پر مبنی ہے ، اس کی شنگھائی ، شینگ ڈو ، بیجنگ اور گوانگ ژو میں قائم دفاتر اور چین کے سماجی میڈیا پلیٹ فارموں سنہ ویائی بو اور ووئی چیٹ کے ذریعے معاونت کی جارہی ہے ، او ، سولی ون نے کہا کہ آسٹریلیا متعدد وجوہ کی بنا پر چینی سیاحوں کیلئے مطلوبہ مقام ہے ،یہ کثیر الجہتی اپیل ہے آپ کے پاس زبردست قدرتی حسن ہے ، نیل گوں آسمان ، تازہ ہوا ..... ہم ایک محفوظ مقام ہیں اور ہم اب ہوا بازی کے ذریعے کسی مقام کے طورپر انتہائی قابل رسائی ہیں ۔

۔۔۔ آپ چین کے تمام اہم شہروں سے آسٹریلیا سے کئی ثانوی شہروں تک پرواز کر سکتے ہیں ۔مارگن سٹینلے کے ایک سابق ماہر اقتصادیات ڈاکٹر اینڈی ژائی نے چین سے آنے والے سیاحوں کی عمر میں تبدیلی کی پیشنگوئی کی ہے ۔ ژائی نے کہا کہ ” نسلی تبدیلی “ ہو گی ، لاکھوں کی ترجیحات ان کے والدین سے مختلف ہیں وہ کم رقم بچاتے ہیں لہذایہ ممنوعہ سیاحت کیلئے اچھا ہے اور وہ خود کام کرنے کو ترجیح دیتے ہیں ۔

ژائی نے مزید کہا کہ آسٹریلوی حکومت اور مارکیٹ کو ضرورت ہے کہ وہ اس بات کیلئے تیار رہے کہ کم چینی ٹور گروپ ملک آئینگے اور ویزا تبدیلیوں کی ضرورت پڑے گی ۔ ژائی نے کہا کہ افراد کیلئے ویزا رسائی اچھی نہیں ہے لہذا مستقبل میں جو ممالک افراد کو رسائی کی اجازت نہیں دیتے انہیں مشکل کا سامنا کر نا پڑے گا۔