بھارتی وزیر اعظم کا مجسمہ جلد ہی مادام تساود کی زینت بنے گا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 17 مارچ 2016 16:38

بھارتی وزیر اعظم کا مجسمہ جلد ہی مادام تساود کی زینت بنے گا

برطانیہ (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔17 مارچ 2016ء) :بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کا موم سے بنا مجسمہ جلد ہی برطانیہ میں موجود معروف مادام تساؤد میوزیم کا حصہ بننے والے ہیں۔ آئندہ ماہ بھارتی وزیر اعظم کا مجسمہ لندن، سنگاپور، ہانگ کانگ اور بینکاک میں موجود مادام تساؤد میوزیم میں دیکھا جا سکے گا۔ دنیا بھر میں موم سے بنےمجسموں کے لیے معروف میوزیم تساؤد کی طرف سے جاری کردہ بیان میں بتایا گیا کہ بھارتی وزیر اعظم مودی عالمی سیاست میں انتہائی متاثر کن شخصیت ہیں۔

نریندر مودی کو گذشتہ برس ٹائم میگزین نے دنیا کی سرفہرست دس اہم شخصیات کے لیے شارٹ لسٹ بھی کیا تھا۔میوزیم کی جانب سے جاری بیان میں مزید بتایا گیا کہ نریندر مودی سوشل میڈیا پر بھی خاصے مقبول ہیں جبکہ امریکی صدر اوباما کے بعد مائکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر دوسرے سب سے زیادہ مقبول سیاست دان ہیں۔

(جاری ہے)

مادام تساؤد کے کاریگر رواں سال کے آغاز میں ہی دہلی جا کر بھارتی وزیراعظم کے مجسمے کے لیے پیمائش کر چکے ہیں۔

نریندر مودی کا مجسمہ نمستے کرتے ہوئے بنایا جائے گا۔اس خبر کے منظر عام پر آتے ہی سوشل میڈیا صارفین نے بھارتی وزیر اعظم کا تمسخر بھی اُڑانا شروع کر دیا ہے۔ واضح رہے کہ نریندر مودی اپنی غیر مناسب حرکات کی وجہ سے بھی دنیا بھر میں کافی مشہور ہیں۔جس پر سوشل میڈیا کی جانب سے بارہا ان پر بھارت کو شرمندہ کرنے کا بھی الزام عائد کیا جا چکا ہے۔

متعلقہ عنوان :