پرویز مشرف کے ملک سے باہر جانے پر پاکستان کی سیاست پر کوئی اثر نہیں پڑے گا ‘ اویس لغاری
جمعرات 17 مارچ 2016 16:50
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔17 مارچ۔2016ء) قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی خارجہ امور کے چیئرمین اویس لغاری نے کہا ہے کہ پرویز مشرف کے ملک سے باہر جانے پر پاکستان کی سیاست پر کوئی اثر نہیں پڑے گا ‘ جب تک بھارت اپنا رویہ پاکستان کے ساتھ اچھا نہیں رکھے گا سارک گروپ کامیاب نہیں ہوسکتا ۔
(جاری ہے)
جمعرات کو پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سابق صدر پرویز مشرف کو علاج کیلئے ملک سے باہر جانے کی اجازت سپریم کورٹ آف پاکستان نے دی ہے اس کے ملک سے باہر جانے پر سیاست پر کوئی اثر نہیں پڑے گا ۔
انکا آنا جانا اتنا معنی خیز نہیں انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت کی مثبت پالیسیوں سے ملکی معیشت کے اعدادوشمار بہتری دکھا رہے ہیں جبکہ حکومت کی مثبت پالیسیوں کی وجہ سے لوڈشیڈنگ میں کمی آ رہی ہے ۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ بھارت کا پاکستان کے ساتھ رویہ مناسب نہیں جب تک بھارت اپنا رویہ پاکستان کے ساتھ اچھا نہیں رکھے گا سارک گروپ کامیاب نہیں ہوسکتا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
پی ٹی آئی کا چیف جسٹس قاضی فائز عیسٰی اور جسٹس عامر فاروق سے مستعفی ہونے کا مطالبہ
-
جرمنی میں الیکٹرک کارکی رجسٹریشن میں کمی
-
ہفتہ وار مہنگائی کی شرح میں مسلسل دوسرے ہفتے کمی
-
وفاقی وزارت خزانہ نے مارچ کی ماہانہ آؤٹ لک رپورٹ جاری کردی
-
خیبر پختونخوا کی چوبیس سرکاری یونیورسٹیاں وائس چانسلر سے محروم
-
پاکستان اپنے فلسطینی بھائیوں کے ساتھ کھڑا رہے گا اور ہر فورم پر ان کے لئے آواز بلند کرے گا، صدر مملکت آصف علی زرداری سے فلسطین کے سفیر احمد جواد ربیع کی ملاقات
-
گزشتہ تین روز میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 5 ہزار 400 روپے بڑا اضافہ ہوگیا
-
سوشل میڈیا کا بھوت اور بچوں کی ذہنی صحت
-
صدرمملکت آصف علی زرداری سے ایران کے سفیر کی ملاقات
-
امریکی صدر جو بائیڈن کا وزیراعظم شہبازشریف کو خط ، وزارت عظمیٰ کا منصب سنبھالنے پر نومنتخب حکومت کے لئے نیک تمنائوں کا اظہار
-
وزیراعلی مریم نوازنے محمد نواز شریف کسان کارڈ کی منظوری دیدی ،5 لاکھ کاشتکارو ں کو آسان شرائط پر 150 ارب کا قرضہ دیا جائیگا
-
پشاور بی آر ٹی کے کنٹریکٹر نے عالمی ثالثی عدالت میں حکومت کیخلاف 57 ارب روپے کا دعوی کردیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.