آصفہ بھٹو کا ٹانسلز کا آپريشن، پيپلز پارٹی کی رہنما فريال تالپور لندن روانہ،آصف زرداری اپنی صاحبزادی کے آپريشن سے قبل لندن پہنچے تھے۔

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعرات 17 مارچ 2016 16:53

آصفہ بھٹو کا ٹانسلز کا آپريشن، پيپلز پارٹی کی رہنما فريال تالپور لندن ..

لندن(اْردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 17مارچ 2016ء) پيپلز پارٹی کی رہنما فريال تالپور لندن روانہ ہوگئی ہیں،جہاں پر وہ آصفہ بھٹو کی تیمارداری کے سلسلے میں اہلخانہ کے ہمراہ ايک ہفتےکیلئے قيام کريں گی،صوبائی وزیر داخلہ سہيل انور سيال بھی فريال تالپور کے ہمراہ لندن روانہ ہوئے ہیں۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق پيپلزپارٹی کےشريک چيرمين آصف زرداری اور آصفہ بھٹو بھی لندن ميں موجود ہيں۔ لندن میں آصفہ بھٹو کا گزشتہ دنوں ٹانسلز کا آپريشن ہوا تھا۔ آصف زرداری اپنی صاحبزادی کے آپريشن سے قبل لندن پہنچے تھے۔ تاہم آصفہ بھٹو کے ٹانسلز کے آپريشن کے باعث پيپلز پارٹی کی رہنما فريال تالپوربھی اہلخانہ کے ہمراہ لندن روانہ ہوگئی ہیں۔

متعلقہ عنوان :