بھارتی گلوکار سونو نگم نے پاکستانی ماڈل قندیل بلوچ کو ’باہمت اور ذہین‘ کہہ دیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 17 مارچ 2016 16:55

بھارتی گلوکار سونو نگم نے پاکستانی ماڈل قندیل بلوچ کو ’باہمت اور ذہین‘ ..

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔17 مارچ 2016ء) : پاکستان کی متنازعہ اداکارہ و ماڈل قندیل بلوچ اپنی متنازعہ ویڈیوز اور پیغامات کے ذریعے سوشل میڈیا پر خاصی مقبول رہتی ہیں جبکہ حال ہی میں پاک بھارت میچ سے متعلق کیے گئے ایک اعلان نے سوشل میڈیا پر قندیل بلوچ کو ایک بار پھر مقبول کر دیا، لیکن یہی نہیں اب قندیل بلوچ کے نام کی گونج بھارتی انڈسٹری میں بھی سنی جانے لگی ہے۔

(جاری ہے)

جی ہاں ! پاکستان کی ماڈل قندیل بلوچ سے متعلق بھارت کے معروف گلوکار سونو نگم نے ٹویٹ کیا۔ ٹویٹر پر دئے گئے اپنے پیغام میں سونو نگم کا کہنا تھا کہ ”کچھ لوگوں میں ہمت اور ذہانت کی بہتات ہوتی ہے لیکن ان کی اس خوبی کو احمق ہونے سے منسوب کیا جاتا ہے، شاندار قندیل بلوچ، ہر کوئی تمہارے بارے میں بات کر رہا ہے“۔

متعلقہ عنوان :