علماء کرام اور دینی جماعتوں کے قائدین آج خطبات جمعہ میں تحفظ نظریہ پاکستان کو موضوع بنائیں گے
جماعة الدعوة کے تحت یوم پاکستان کے حوالہ سے ملک گیر سطح پر پروگراموں کا آغاز ،آج فیصل آبادمیں نظریہ پاکستان کنونشن ہو گا
جمعرات 17 مارچ 2016 16:57
لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔17 مارچ۔2016ء)جماعة الدعوة پاکستان کی اپیل پر آج18مارچ جمعہ کو ملک بھر میں علماء کرام اور دینی جماعتوں کے قائدین خطبات جمعہ میں تحفظ نظریہ پاکستان کو موضوع بنائیں گے اور وطن عزیزکے خلاف بیرونی سازشوں سے قو م کو آگاہ کیاجائے گا۔یوم پاکستان کے حوالہ سے ملک گیر سطح پر پروگراموں کا آغاز کر دیا گیا۔
آج جمعہ کو فیصل آبادمیں نظریہ پاکستان کنونشن ہو گا جبکہ 23مارچ تک پورے پاکستان میں نظریہ پاکستان مارچ‘ جلسوں، کانفرنسوں اور ریلیوں کے انعقادکا سلسلہ جاری رکھا جائے گا۔امیر جماعةالدعوة حافظ محمد سعیدکی جانب سے علما ء کرام سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ خطبات جمعہ میں دشمنان اسلام کی پاکستان کے خلاف سازشوں اور نوجوان نسل کے عقیدے و ایمان برباد کرنے کی کوششوں کے خلاف آواز بلند کریں اور عوام الناس کو قیام پاکستان کے مقاصد اور نظریہ پاکستان کی اہمیت سے آگاہ کریں۔(جاری ہے)
مزید قومی خبریں
-
صوبائی وزیر صحت کی زیر صدارت فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی کا سینڈیکیٹ اجلاس
-
اٹک کے نواحی علاقہ میں پب جی گیم نے دوست کے ہاتھوں دوست کو قتل کر وادیا
-
کراچی، دوست کے ہاتھوں دوست کے قتل کی سی سی ٹی وی سامنے آگئی
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے ایران کے قونصل جنرل کی ملاقات
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری کی تبدیلی کے امکانات کم ہوگئے
-
21اپریل کا ضمنی الیکشن 8،فروری کے الیکشن کا ہی ری پلے تھا،رائے حسن نواز
-
پنجاب میں پراونشنل انفورسمنٹ اتھارٹی کاقیام، وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے منظوری دے دی
-
ڈیرہ غازی خان پولیس کی کارروائی،منشیات فروش کو گرفتار کر کے 4 کلو گرام چرس برآمد کر لی
-
وفاقی وزیر برائے وفاقی تعلیم ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی سے یونیسیف کے نمائندے کی ملاقات
-
نوجوانوں کو معاشی طور پر مستحکم کرنا ہماری اولین ترجیح ہے،رانا مشہود احمد خاں
-
سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے،وفاقی وزیررانا تنویر حسین
-
مارچ میں چین کی پاکستان میں 153.9ملین ڈالر کی براہ راست سرمایہ کاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.