موبی لنک کی جانب سے میک یور مارک انٹریپرینیورئیل کنکٹ ڈے کا انعقاد

11حصے لینے والی ٹیموں میں سے بہترین اسٹارٹ اپس کوموبی لنک کی جانب سے تجارتی مواقع فراہم کیے جائیں گے

جمعرات 17 مارچ 2016 17:06

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔17 مارچ۔2016ء)موبی لنک کی جانب سے میک یور مارک انٹریپرینیورئیل کنکٹ ڈے کا انعقاد کیا گیا جس کی خاص بات لمز سینٹر فار انٹرینیورشپ اور سوشل انوویشن لیب سے فار غ ہو نے والے بہترین اسٹارٹ اپس کو موبی لنک کے ساتھ کامیاب اور ترقی کے قابل کاروباری شراکت کے مواقع فراہم کرنا ہے۔MYM انٹریپرینیورئیل کنکٹ ڈے ،گروپ کی سطح پررائج میک یور مارک انیشی ایٹو کی مطابقت میں ہے جس کی بنیادموبی لنک کا وہ عزم ہے جس کا مقصدنوجوان افراد کو تجارتی مواقع فراہم کرنا ہے تاکہ ان کے خیالات کو نئے کاروبار کے طور پر حقیقت کا روپ دیا جا سکے اور وہ خود اپنی ، اپنی کمیونیٹیز اور وسیع تر پیمانے پر معیشت کی مدد کر سکیں۔

کنکٹ ڈے میں شرکت کرنے والے 11 اسٹارٹ اپس کو اس قبل سے موبی لنک کے نمائندوں نے LCEمیں مشاورت فراہم کی تھی اورجس کا مقصد ان کی انٹریپرینیورئیل صلاحیتوں میں اضافہ کرنا تھا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ججوں کے فرائض موبی لنک کے مختلف بزنس ڈپارٹمنٹس کے سربراہان نے انجام دئیے جنہوں نے اپنی ذہانت سے کمپنی کو بہترین اسٹارٹ اپ کا انتحاب اورکامیاب اور ترقی کے لائق کاروباری شراکت کا آغاز کرنے میں مددفراہم کی تھی۔

موبی لنک کی جانب سے ڈائریکٹر کارپوریٹ کمیونیکیشنز عمر منظور ،ہیڈ آف ڈیجیٹل معاذ زاہد ، چیف ہیومن ریسورس آفیسر اصغر جمیل ،ہیڈ اف والیو ایڈڈ سروسز سید بابر ،ہیڈ اف ڈیٹا محمد علی خان، ریجنل بزنس ہیڈ سینٹرل فیصل اعجازخان اورسینئرمنیجر موبائل فنانشل سروسز سید جعفر عباس شامل تھے۔دو مرحلوں میں منقسم - ’ایلیوویٹر پچز‘ اور ’ڈیپ ڈائیو فار نیو ڈیجیٹل وینچرز‘ MYM انٹریپرینیورئیل کنکٹ ڈے پر حاضرین نے ججوں کا اسکور دیکھا اور شرکت کرنے والے اسٹارٹ اپس میں بزنس کے لیے پیش بینی کی صلاحیت اور تجربہ ، مارکیٹ کے لیے وقت اور ترقی کے امکانات کا جائزہ لیا۔

اسٹارٹ اپ ٹیموں کو اس بات کا بھی موقع دیا گیا کہ وہ ممکنہ ڈیجیٹل کاروبار کے بارے میں اپنی افہام و تفہیم میں مزید اضافہ کریں اور موبی لنک کے متعلقہ ڈپارٹمنٹس کے ساتھ تجارتی روابط کے امکانات دریافت کریں۔دومراحل کی تکمیل پرججوں نے پانچ اسٹارٹ اپس کا انتخاب کیا جن میں Paper.pk، Shahi sawari ،Treble، Rizq اور Chaichalkشامل تھے ۔ جیتنے والے اسٹارٹ اپس نے تجارتی وسائل ، مستقبل کے امکانات اور موبی لنک کے ساتھ کاروبار میں باہمی توقعات پرایک ابتدائی مباحثہ کا انعقاد بھی کیا۔

اس موقع پر بات کرتے ہوئے موبی لنک کے ڈائریکٹر کارپوریٹ کمیونیکیشنز ،عمر منظور نے کہا،”موبی لنک کے میک یور مارک اقدام کا ایک اہم مقصد ’نوجوان افراد کو اپنا مستقبل بنانے میں مدد‘کے لیے ایک پلیٹ فارم مہیا کرنا ہے۔ خاص اس وجہ سے ہم نے فیصلہ کیا کہ ہم صرف اداروں کی مددکرنے سے بھی آگے بڑھ کر نوجوان لوگوں کی مدد کریں تاکہ وہ اپنے نت نئے خیالات کو حقیقت کا روپ دے سکیں اور معاشرے اور معیشت کو درپیش چیلنجوں اور ضروریات کا حل تلاش کر سکیں۔

“موبی لنک کے ہیڈ آف ڈیجیٹل معاذ زاہد نے کہا،”ہم پاکستا ن میں ٹیکنالوجی اور جدت کے حوالے سے بہت پرجوش ہیں اور کامیابی کے حصول میں نوجوانوں کی مدد کا عزم رکھتے ہیں۔ یہ بات حوصلہ افزا ہے کہ نوجوان انٹری پرینیورز روزانہ درپیش آنے والے چیلنجوں کا تخلیقی انداز میں سامنا کرتے ہیں۔ ان نوجوان اورکارآمد اسٹارٹ اپس کو تجارتی مددفراہم کر کے ہم ملک میں بہترین نوجوانوں کو موبی لنک کی مہارت تک بے مثال رسائی فراہم کر رہے ہیں۔ “ موبی لنک کی انتظامیہ ہر ایک منتخب اسٹارٹ اپس کے کاروبار کا جائزہ لے گی اور مستقبل میں کسی بھی قسم کا باضابطہ الحاق کا اعلان کیا جائے گا۔