حمزہ شہبازسے امریکہ میں ایوارڈیافتہ پاکستانی باڈی بلڈرسلمان احمدکی ملاقات،پانچ لاکھ روپے کا چیک دیا
عالمی سطح پرپاکستانی ٹیلنٹ کو تسلیم کیا جانا خوش آئند ہے، نوجوانوں کو مزید مواقع فراہم کریں گے۔حمزہ شہباز
ثنااللہ ناگرہ جمعرات 17 مارچ 2016 17:09
لاہور(اْردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 17مارچ 2016ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما اور ممبرقومی اسمبلی حمزہ شہباز سے امریکہ میں عالمی سطح پر ایوارڈ حاصل کرنے والے پاکستانی باڈی بلڈرسلمان احمد نے ملاقات کی۔حمزہ شہباز نے سلمان احمد کو دنیا بھر کے ملکوں کے مابین ہونے والے باڈی بلڈنگ کے” مسلیمنیاٹائٹل“ میں پہلی پوزیشن حاصل کرنے پر مبارکباد دی اور انہیں پنجاب حکومت کی طرف سے پانچ لاکھ روپے کا انعامی چیک دیا۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے حمزہ شہباز نے کہا کہ یوتھ فیسٹیول کے پلیٹ فارم سے متعارف ہونے والے سلمان احمدکی صلاحیتوں کو عالمی سطح پر تسلیم کیا جانا خوش آئندامر ہے -ہماری یوتھ ٹیلنٹ سے بھرپور ہے انشاء اللہ پنجاب حکومت صوبے کے ہر شہر میں نوجوانوں کو کھیلوں اور ہم نصابی سرگرمیوں کے مزید مواقع فراہم کرے گی تاکہ ہرشعبے میں ایسے ہی عالمی ایوارڈ حاصل کئے جاسکیں-حمزہ شہباز نے کہا کہ موجودہ حکومت سپورٹس کے شعبے میں مربوط منصوبہ بندی کے ساتھ نوجوان نسل کو آگے بڑھنے کے مواقع فراہم کررہی ہے تاکہ وہ ملک و قوم کا نام روشن کرسکیں-حمزہ شہباز نے کہا کہ باڈی بلڈنگ جیسی کھیلیں نوجوانوں کو جسمانی لحاظ سے فٹ رکھنے میں معاون ثابت ہوتی ہیں جس سے وہ معاشرے کے صحت مند شہری بن سکتے ہیں-انہوں نے سلمان احمد کو مبارکباد دیتے ہوئے ان کے لئے مزیدکامیابیوں کی دعا کی ۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.