پنجاب یونیورسٹی شعبہ امور طلبہ کے زیر اہتمام پاکستان ڈے کے حوالے سے تقریری مقابلوں کا انعقاد

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعرات 17 مارچ 2016 17:09

پنجاب یونیورسٹی شعبہ امور طلبہ کے زیر اہتمام پاکستان ڈے کے حوالے سے ..

لاہور(اْردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 17مارچ 2016ء) پنجاب یونیورسٹی شعبہ امور طلبہ کے زیر اہتمام پاکستان ڈے 2016ء کے سلسلے میں الحمراء ہال میں دو زبانی تقریری مقابلوں کا انعقاد کیا گیا جس میں سترہ ٹیموں نے حصہ لیا اور ہر ٹیم دو کھلاڑیوں پر مشتمل تھی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر مجاہد کامران، سپیشل سیکریٹری ہائیر ایجوکیشن کمیشن طاہر یوسف، رجسٹرارپروفیسر ڈاکٹر لیاقت علی ، ڈائیریکٹر شعبہ امور طلبہ شاہد محمود گل، ڈپٹی ڈائیریکٹر ذبیر اکرم ، فیکلٹی ممبران اور طلباء طالبات کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

انگریزی تقریری مقابلوں میں پنجاب یونیورسٹی کی رمیشہ خان نے پہلی، اختر سعید میڈیکل کالج سے ربیعہ طارق نے دوسری جبکہ یونیورسٹی آف ویٹرینری اینڈ اینیمل سائنسز سے شاہ تاج خان نے تیسری پوزیشن اپنے نام کی۔ اسی طرح اردو تقریری مقابلوں میں گورنمنٹ ڈگری کالج شالیمار ٹاؤن کے ولید اخترنے پہلی ،پنجاب یونیورسٹی کے سید عثمان عقیل نے دوسری اور گورنمنٹ اسلامیہ کالج کوپر روڈ کی طالبہ علینہ ارشد نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔