نئی دہلی میں اندرا گاندھی انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر نیپال ایئر لائنز کے 2 طیاروں میں بم کی اطلاع ‘ سکیورٹی ہائی الرٹ

جمعرات 17 مارچ 2016 17:10

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔17 مارچ۔2016ء) نئی دہلی میں اندرا گاندھی انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر نیپال ایئر لائنز کے 2 طیاروں میں بم کی اطلاع ملنے پر سکیورٹی کو ہائی الرٹ کر دیا گیا۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈ یا کے مطابق اندرا گاندھی ایئر پورٹ پر طیاروں میں بم کی موجودگی کی اطلاع ملتے ہی ایئرپورٹ کی سکیورٹی کو بڑھا دیا گیا اور مسافروں کو اتار کر سامان کی تلاشی لی گئی ایئر پورٹ انتظامیہ نے طیاروں سے مسافروں کو اتار کر سامان کی تلاشی شروع کر دی ۔ اطلاع ملنے کے بعد ایئر پورٹ پولیس کی بھاری نفری تعینات کر دی گئی اوربم ڈسپوزل اسکواڈ کو بھی طلب کر لیا گیا ‘بم ڈسپوزل اسکواڈ کے علاوہ سراغ رساں کتوں سے بھی مددلی گئی ۔

متعلقہ عنوان :