ایشیائی بینک کے تعا و ن سے چلنے والے تر قیا تی منصو بو ں پر اہم با ت چیت

چیف سیکریٹری سندھ سے کنٹر ی ڈا ئریکٹر کی ملا قا ت ،بس سر وس ،سٹیز امپروومنٹ پرو گرام پر تبا دلہ خیا ل

جمعرات 17 مارچ 2016 17:42

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔17 مارچ۔2016ء) چیف سیکریٹری سندھ محمد صدیق میمن سے جمعرا ت کی صبح ایشیا ئی تر قیا تی بینک کے پا نچ رکنی وفد نے کنٹر ی ڈائریکٹر ویرنے لیپیک کی قیا دت میں ملا قا ت کی ۔ایڈیشنل چیف سیکریٹری منصوبہ بندی وتر قیا ت محمد وسیم بھی اس مو قع پر مو جو د تھے ۔ملا قا ت کے دورا ن ADBکے تعا و ن سے مر تب کر دہ ترقیاتی منصو بو ں پر تبا دلہ خیا ل ہو ا ۔

ان منصو بو ں میں سندھ سٹیز امپروومنٹ پرو گرا م ،پبلک پرا ئیوٹ پارٹنرشپ ،سندھ پرووینشل رو ڈ امپروومنٹ پرو جیکٹس اور بس ریپڈ ٹرا نزٹ سسٹم شا مل ہیں ۔اس مو قع پر مذکورہ منصوبو ں کے انتظا می معا ملا ت سمیت متعدد پہلو ؤ ں کا جا ئزہ لیا گیا ۔ملا قا ت کے بعد چیف سیکریٹری نے محکمہ ہا ئے بلدیا ت ،پبلک ہیلتھ انجینئرنگ اور ٹرانسپو ر ٹ کے سیکریٹریز سمیت تما م انتظا می سیکریٹریز پر زور دیا کہ وہ تر قیا تی منصوبو ں کی بر وقت تکمیل کے لئے روا بط کو فرو غ دیں اور با لخصوص ایشیا ئی تر قیا تی بینک کے سا تھ بھر پو ر تعا ون کریں ۔

(جاری ہے)

انہو ں نے واضح کیا کہ منصو بو ں میں تا خیر نا پسندیدہ عمل ہے ۔انہو ں نے ایشیا ئی تر قیا تی بینک کی ٹیم کو سندھ حکومت اور انتظا میہ کی جا نب سے بھر پو ر تعا ون کایقین دلا یا۔ایشیا ئی تر قیا تی بینک کے وفد نے چیف سیکریٹری سندھ اور دیگر محکمو ں کے تعا ون پر اظہا ر تشکر کیا ۔وا ضح رہے کہ BRTSمر بو ط اورنج لائن،بلو لا ئن اور ریڈ لا ئن بس سر وس کے با ر ے میں چیف سیکریٹری نے سیکریٹری ٹرا نسپو ر ٹ سے فو ر ی رپو ر ٹ بھی طلب کر لی ہے ۔

متعلقہ عنوان :