باجوڑ انار کلی بازار ایک شخص کے قتل ہونے سے پولیٹیکل ایجنٹ نے بند کروا دیا ہے ،شہاب الدین

اس سے پہلے 45 ہزار جرمانہ ہوا تھا لیکن اب پولیٹیکل ایجنٹ بہت زیادہ رقم کی ڈیمانڈ کر رہا ہے نیشنل ایکشن پلان کہیں نظر نہیں آ رہا معلوم ہوتا ہے خیبرپختونخوا کا خون رنگ سرخ نہیں ہے اور نہ اس کی قیمت ہے،مسرت زیب خیبرپختونخوا میں جتنے بھی حملے ہوئے ہیں تمام کا تعلق افغانستان سے ہوتا ہے ، افغان بارڈر پر افغان سموں کے سگنل کو بند کیا جائے ، عائشہ میر ویگر کا اظہار خیال

جمعرات 17 مارچ 2016 17:50

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔17 مارچ۔2016ء) قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران نکتہ اعتراض پر شہاب الدین نے کہا کہ باجوڑ کے انار کلی بازار ایک شخص کے قتل ہونے کی وجہ سے پولیٹیکل ایجنٹ نے بند کروا دیا ہے اس سے پہلے 45 ہزار روپے جرمانہ ہوا تھا لیکن اب پولیٹیکل ایجنٹ بہت زیادہ رقم کی ڈیمانڈ کر رہا ہے انہوں نے کہا کہ باجوڑ میں لگے 25 موبائل ٹاور کو بند کر دیا گیا ہے جو گزشتہ چھ سال سے چل رہے تھے اگر ٹاور کمپنی والے ٹیکس چور ہیں تو ان کے خلاف کارروائی کی جائے اس کی سزا عوام کو تو نہ دی جائے ۔

رکن اسمبلی مسرت زیب نے کہا کہ گزشتہ روز سرکاری بس میں ہونے والی دہشت گردی میں 13 لوگ شہید جبکہ 17 لوگ زخمی ہوئے نیشنل ایکشن پلان کہیں نظر نہیں آ رہا معلوم ہوتا ہے خیبرپختونخوا کا خون رنگ سرخ نہیں ہے اور نہ اس کی قیمت ہے ۔

(جاری ہے)

ایسا لگتا ہے کہ ان کا خون اورنج ٹرین بن گیا ہے رکن اسمبلی میرزماں نے کہا کہ میرے حلقے میں 13 ہزار شناختی کارڈ کو بغیر وجہ بتائے بلاک کر دیا ہے ۔

نادرا اعتراض لگاتے ہیں کہ جس شخص نے فارم کی تصدیق کی ہے اس کو ہمارے سامنے لایا جائے رکن اسمبلی سرور خان نے کہا کہ ماضی اور موجودہ حکومتوں نے تعلیم پر کوئی خطرخواہ توجہ نہیں دی جس کی وجہ سے ڈھائی کروڑ بچے تعلیم کے زیور سے محروم ہیں دنیا میں تعلیم کے میدان میں پاکستان کا نمبر افغان سے صرف پہلے ہے ۔ پنجاب حکومت پانچ ہزار سرکاری سکولوں کو پرائیویٹ کر رہی ہے ایک ہزار سکولوں کو پرائیویٹ کر دیا گیا ہے جس میں راولپنڈی کے 60 سکول شامل ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب نے تعلیمی بجٹ کا 25 فیصد اورنج ٹرین منصوبے پر لگا دیا ہے رکن اسمبلی غلام محمد بلور نے کہا کہ آپریشن ضرب عضب جاری ہے لیکن اس کے باوجود خیبرپختونخوا میں آٹھ سے دس دن کے اندر دو دھماکے ہو چکے ہیں جس میں پختونخوا کے لوگ مارے جا رہے ہیں رکن اسمبلی عائشہ میر نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں جتنے بھی حملے ہوئے ہیں تمام کا تعلق افغانستان سے ہوتا ہے ۔

حکومت فاٹا اور خیبرپختونخوا کی عوام کو ان دہشت گردوں سے محفوظ رکھنے افغان بارڈر پر افغان سموں کے سگنل کو بند کیا جائے ۔ قاری محمد یوسف ضلع بٹگرام کو مالا کنڈ یا مانسہرہ سے منسلک کیا جانا چاہئے ۔ ساجد احمد نے کہا کہ کراچی میں گزشتہ سال ہیٹ سٹروک کی وجہ سے مرنے والوں کے حوالے سے بنائی جانے والی کمیٹی کی رپورٹ اسمبلی میں پیش کی جائے اور رواں سال میں گرمی کی شدت زیادہ ہوئی ہے اس حوالے سے اقدامات کئے جانے چاہئیں مراد سعید نے کہا کہ پاکستان اور افغانستان کے بارڈر کو محفوظ بنایا جائے۔

خیبرپختونخوا اور فاٹا میں جو بھی دہشت گردی ہوئی ہے ان کے پیچھے انڈیا ہی ہوتا ہے لیکن انڈیا وزیر اعظم کو تحفے طائف بجھواتے ہیں انڈیا بغل میں چھری منہ میں رام رام کرتا ہے مودی میں صاحب نہیں کہوں گا ۔ چودھری اشرف نے کہا کہ حکومت نے 12 ارب روپے کے ٹماٹر انڈیا سے منگوائیہیں لیکن اپنا کسان بدحال اور معاشی طور پر تباہ ہو چکا ہے ۔ اس کی فصلوں کو کوئی خریدنے والے نہیں ہے آلو کے ایک ٹرک کی قیمت صرف 20 ہزار روپے لگائی جاتی ہے ساجد نواز نے کہا کہ شیئرز کے کاروبار سے منسلک خیبرپختونخوا کے لوگوں کو پنجاب میں تنگ کیا جاتا ہے انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کی وجہ سے لاشیں اٹھا اٹھا کر تھک گئے ہیں ۔

اس حوالے سے حکومت کو حکمت عملی بنانا ہو گی ۔شیخ صلاح الدین نے کہا کہ کراچی پاکستان کا سب سے بڑا شہر ہے کرن ہسپتال میں 130 بیڈ کا کراچی میں ایک کینسر ہسپتال ہے جس کی وزیر اعظم صاحب خود نگرانی کرتے ہیں اس کو مزید بہتر کیا جائے ۔