وزیراعلیٰ بلوچستان نے شیخ زید ہسپتال کے انتظامی و مالی نظم و نسق کی بہتری کے ذریعے ہسپتال کو مکمل فعال بنانے کیلئے خود مختار ادارہ بنانے کی منظوری دیدی
جمعرات 17 مارچ 2016 18:09
کوئٹہ ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔17 مارچ۔2016ء ) وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اﷲ خان زہری نے شیخ زید ہسپتال کے انتظامی و مالی نظم و نسق کی بہتری کے ذریعے ہسپتال کو مکمل فعال بنانے کے لیے اسے ایک خود مختار ادارہ بنانے کی منظوری دے دی ہے، وزیراعلیٰ نے ہسپتال کو ٹیچنگ ہسپتال اور پوسٹ گریجویٹ میڈیکل انسٹی ٹیوٹ کا درجہ دینے کی منظوری بھی دی ہے، اس حوالے سے انہوں نے فوری طور پر اجلاس منعقد کر کے ان فیصلوں پر عملدرآمد کا آغاز کرنے کی ہدایت بھی کی ۔
وہ جمعرات کے روز شیخ زید ہسپتال کے دورے کے موقع پر ہسپتال کی کارکردگی سے متعلق دی جانے والی بریفنگ میں اظہار خیال کر رہے تھے، سیکریٹری صحت ڈاکٹر عمر بلوچ اور ہسپتال کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈاکٹر چنگیز گچکی کی جانب سے وزیراعلیٰ کو ہسپتال کے امور سے متعلق بریفنگ دی گئی، صوبائی وزراء میر سرفراز بگٹی، ڈاکٹر حامد خان اچکزئی ، صوبائی مشیران عبیداﷲ بابت، سردار رضا محمد بڑیچ، اراکین صوبائی اسمبلی نصر اﷲ زیرے، طاہر محمود خان، چیف سیکریٹری بلوچستان سیف اﷲ چٹھہ ، ڈپٹی میئر یونس بلوچ اور آئی جی پولیس احسن محبوب بھی اس موقع پرموجود تھے، وزیراعلیٰ کو بتایا گیا کہ اسٹیٹ آف دی آرٹ ہسپتال 225بستروں پر مشتمل ہے جو متحدہ عرب امارات کے خلیفہ شیخ زید بن سلطان النہان کی جانب سے بلوچستان کے عوام کے لیے ایک تحفہ ہے ہسپتال جدید ترین مشینری سے آراستہ ہے قبل ازیں اس کا نظم و نسق وفاقی حکومت کے زیر انتظام تھا تاہم 18ویں ترمیم کے بعد ہسپتال صوبائی حکومت کے زیر انتظام آگیا ہے، ہسپتال کو صوبائی حکومت کی جانب سے نہ صرف ٹیچنگ ہسپتال بلکہ پوسٹ گریجویٹ میڈیکل انسٹی ٹیوٹ کا درجہ دینے کا فیصلہ بھی کیا گیا تھا تاہم ان فیصلوں پر سینئر ڈاکٹروں کی عدم دستیابی کی وجہ سے عملدرآمد نہ ہو سکا، بریفنگ میں بتایا گیا کہ پہلے ہسپتال میں صرف آؤٹ ڈور مریضوں کا علاج کیا جاتا تھا اب ہسپتال میں مریضوں کو داخل کرنے کی سہولت بھی موجود ہے، ہسپتال کی بھرپور فعالی سے کوئٹہ کے علاوہ صوبے کے مغربی اضلاع کے عوام کو علاج و معالجہ کی جدید سہولتیں میسر آسکیں گی جس سے سول ہسپتال کوئٹہ اور بولان میڈیکل کمپلیکس ہسپتال پر بھی مریضوں کا دباؤ کم ہوگا، اس موقع پر چیف سیکریٹری سیف اﷲ چٹھہ نے کہا کہ ہسپتال کو خود مختار ادارے کی حیثیت دینے سے اس کی کارکردگی میں اضافہ ہوگا۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
آپریشن ضرب عضب اور رد الفساد کے ذریعے دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑا گیا، وفاقی حکومت دہشت گردی کے خاتمہ کیلئے صوبوں کے ساتھ مکمل تعاون کررہی ہے، وفاقی وزیراطلاعات عطااللہ تارڑکا قومی اسمبلی میں توجہ ..
-
عدالتی معاملات میں کسی کی مداخلت قابل قبول نہیں، چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ
-
گورنر سندھ کی جرمن قونصلیٹ میں "کراس آف دی آرڈر آف میرٹ آف جرمنی بارے منعقدہ تقریب میں شرکت
-
خاوند نے بیوی کا گلا کاٹ دیا، مارٹ مالک نے نوکر کو گولی مار دی
-
ہائیکورٹ نے فرح شہزادی کے بچوں کو بیرون ملک جانے کے اجازت دے دی
-
جمہوریت کی بقاء کے لئے ایوان پر بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے، سینیٹرفیصل واوڈا
-
وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے مزدور پیشہ افراد کے چار سو بچوں کو ملک کے اعلی تعلیمی اداروں میں بھیجنے کا اعلان کر دیا
-
حکومت ملیریا کی روک تھام اور خاتمے کے لئے مناسب اقدامات اٹھا رہی ہے ، وزیراعظم
-
سولر پینلز کی بے تحاشا انسٹالیشن ، حکومت نے نیٹ میٹرنگ نرخ گرانے کی تیاری کرلی
-
طلباء کو موٹر سائیکل فراہم کرنے کی سکیم، 20ہزار بائیکس کیلئے 1 لاکھ طلبا ء نے رجسٹریشن کروالی
-
ٹرین میں تاریں کاٹ کر تانبہ چوری کرنے والا شخص پکڑا گیا
-
مسلم لیگ (ن) کا دفتر جلانے کا کیس، یاسمین راشد ، اعجاز چودھری ، صنم جاویدو دیگر فرد جرم کیلئے طلب
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.