پی ایس 59 بدین کے ضمنی انتخاب میں وفاقی وزیرداخلہ اور رینجرز نے کوئی مداخلت نہیں کی ،شاہ محمد شاہ

الیکشن کمیشن کے حکم پررینجرزکوپولنگ اسٹیشن کی سیکورٹی پرتعینات کیاگیاتھا،مصطفی کمال گروپ کی وفاق سرپرستی نہیں کررہا ،پریس کانفرنس سے خطاب

جمعرات 17 مارچ 2016 18:15

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔17 مارچ۔2016ء) پاکستان مسلم لیگ ن سندھ کے سینئرنائب صدرشاہ محمدشاہ نے کہاکہ پی ایس 59 بدین کے ضمنی انتخاب میں وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثارعلی خان اور رینجرزنے کوئی مداخلت نہیں کی اورنہ ہی رینجرزنے انتخابی عمل میں کوئی کرداراداکیاالیکشن کمیشن کے حکم پررینجرزکوپولنگ اسٹیشن کی سیکورٹی پرتعینات کیاگیاتھاپیپلزپارٹی کی سندھ حکومت رینجرزپردھاندلی کاالزام لگاکرسیکورٹی اداروں کومتنازعہ کرنے کی کوشش کررہی ہے کیونکہ جب بھی سیکورٹی ادارے کرپشن اوردیگرالزاما ت میں پیپلزپارٹی والوں کوگرفتارکرتے ہیں توپی پی اسی طرح شورمچاتی ہے ،مصطفی کمال گروپ کی وفاق سرپرستی نہیں کررہی ایم کیوایم میں ہونے والی ٹوٹ پھوٹ اندورنی معاملہ ہے ،پیپلزپارٹی کے سابقہ جیالے ذوالفقارمرزانے پہلی بار’’شیر‘‘کاووٹ دیاتاہم انہوں نے مسلم لیگ ن کی الیکشن مہم نہیں چلائی وہ جمعرات کوکراچی پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کررہے تھے اس موقع مسلم لیگ ن سندھ کے سیکریٹری اطلاعات محمداسلم ابڑو،ایم پی اے سورٹھ تھیبو،راجہ انصاری ،کھیل داس کوہستانی ،خالدشیخ ،رانااحسان ،سیدمنوررضا،اشتیاق احمدبھی موجودتھے،شاہ محمدشاہ نے مزیدکہاکہ دھاندلی کی پیدوارمسلم لیگ ن نہیں بلکہ پیپلزپارٹی ہے پی پی نے یہ ضمنی الیکشن ہویاکوئی انتخاب اگروہ حکومت میں ہوتی ہے توہمیشہ الیکشن کوجیتنے کیلئے حکومتی مشنری کاستعمال کرتی ہے بدین کے ضمنی انتخاب میں بھی تمام حکومتی اداروں کاستعمال کیاگیااورپولنگ کے روزعلاقہ کوپولیس اسٹیٹ بنادیاگیالیکن حلقہ کی عوام نے پیپلزپارٹی کی کرپٹ حکومت کومستردکیااوروزیراعظم نوازشریف پراعتمادکرتے ہوئے حکمران مسلم لیگ ن کے امیدواراسماعیل راہوکوکامیاب کرایاہم پردھاندلی کاالزام لگانے والے تاج حیدرڈرامہ نویس اورمولابخش ایک نوحہ خواں ہیں پی پی کاالزام اس بات کاظاہرکرتاہے کہ الٹاچورکوتوال کوڈانٹ رہاہے انہوں نے کہاکہ شفاف الیکشن کرانے پرہم الیکشن کمیشن اورسیکورٹی فراہم کرنے پرپولیس اوررینجرزکاشکرگزارہیں ،ایک سوال پرشاہ محمدشاہ نے کہاکہ کراچی میں امن وزیراعظم نوازشریف اورسیکورٹی اداروں کی کامیاب حکمت عملی کے نتیجے میں قائم ہواہے جب بھی سیکورٹی اداروں نے پیپلزپارٹی کے جرائم پیشہ عناصرکے خلاف کارروائی کی تووہ شورمچانے لگتے ہیں کیانثارمورائی عذیربلوچ کاتعلق پیپلزپارٹی سے نہیں ہے کراچی آپریشن پرہمارے دودوست چیختے ہیں لیکن یہ سمجھنا چاہیے کہ آپریشن کسی کیخلاف نہیں بلاامتیازہورہاہے،مصطفی کمال کی سرپرستی چوہدری نثارنہیں کررہے ہیں یہ ایم کیوایم کواندرونی معاملہ ہے ہم اس پرتبصرہ نہیں کرینگے ہم کسی جماعت کیخلاف نہیں سب کے ،مینڈیٹ کااحترام کرتے ہیں اوراس بات پریقین رکھتئے ہیں کہ ہم 90کی دہائی کی سیاست کرنے کے قائل نہیں انہوں نے حقوق نسواں بل کے حوالے سے انہوں نے کہاکہ ہم نے ماضی میں ایٹمی دھماکوں پرامریکہ کادباؤ قبول نہیں کیااوراس معاملہ پربھی کوئی دباؤ برداشت نہیں کریں گے تاہم اتفاق رائے سے اس معاملے کوحل کریں گے۔