کراچی ،ڈیمالیشن اسکواڈ نے شہرکے مختلف علاقوں میں غیرقانونی تعمیرات کیخلاف کاروائی کر کے منہدم وسربمہرکردیا

جمعرات 17 مارچ 2016 18:38

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔17 مارچ۔2016ء) سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے ڈائریکٹرجنرل آغامقصودعباس کی ہدایات پر ڈیمالیشن اسکواڈ نے شہرکے مختلف علاقوں میں غیرقانونی تعمیرات کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے انہیں منہدم وسربمہرکردیاہے۔تفصیلات کے مطابق ڈیمالیشن ٹیم نے گلشن اقبال ٹاؤن کے علاقے اسکیم 33میں پلاٹ نمبرB-5،پلاٹ نمبرB-6،پلاٹ نمبرB-11اور بلاک 8گلشن اقبال میں پلاٹ نمبر B-36 غیرقانونی دوسری منزلوں کو منہدم کردیا،کنیزفاطمہ سی ایچ ایس اسکیم 33میں پلاٹ نمبرB-7بلاک 1گلی "W"سیکٹر16اورپلاٹ نمبرB-9بلاک 2گلی "K"پرغیرقانونی آرسی سی دوسری منزلوں کی تعمیرات کو منہدم کردیا، جبکہ گلشن اقبال ٹاؤن ہی میں مزید کاروائی کرتے ہوئے پلاٹ نمبرA-126پرانانمبر C-105/Aبلاک 4-Aعظیم گوٹھ پردوسری منزل کی تین اطراف آرسی سی چھت،پلاٹ نمبر D-63کے ڈی اے اسکیم 1پر غیرقانونی پانچویں منزل کے آرسی سی کالمزاورپارٹیشن دیواروں کو منہدم کردیاجبکہ پلاٹ نمبر 1161،پی آئی بی کالونی پر تیسری منزل کی پارٹیشن دیواروں،پلاٹ نمبر E-26بلاک 7اسکیم 24کے گراؤنڈفلور کی لازمی کھلی جگہ پر پریکاسٹ تعمیرات کومنہدم کردیاگیا۔

(جاری ہے)

علاوہ ازیں جمشید ٹاؤن میں پلاٹ نمبر A-254بلاک 8کے اے ای سی ایچ ایس اور پلاٹ نمبر 356محمودآباد نمبر4 پرتیسری منزل کی آرسی سی چھت اور دیواروں ،پلاٹ نمبر 44-H ،بلاک2،پی ای سی ایچ ایس پر دوسری منزل کی آرسی سی کالمز،دیواروں اورچھت کی تعمیرکیلئے نصب شیٹرنگ ،پلاٹ نمبر 185-Kبلاک 2کے گراؤنڈاورپہلی منزل کی لازمی کھلی جگہ پر پارٹیشن دیواروں کومنہدم کردیاگیا۔

دریں اثناء لیاقت آباد ٹاؤن علاقے ناظم آباد میں پلاٹ نمبر14/17بلاک 3-Cکی آرسی سی بنیادی تعمیرات،پلاٹ نمبر 15/8بلاک 3-Dپر چوتھی منزل کی دیواروں کومنہدم کردیاجبکہ پلاٹ نمبر 5/11بلاک 3-C اور پلاٹ نمبر9/22بلاک 3-Dپر چوتھی منزل کی آرسی سی چھت اورپارٹیشن دیواروں کومنہدم کرتے ہوئے احاطے کوسربمہرکردیاگیا ۔مزیدکاروائی میں پلاٹ نمبر9/22،بلاک 3-D 15/14فردوس کالونی کی عقبی جانب تعمیرات کیلئے نصب شیٹرنگ کومنہدم کردیاگیا۔

مزیدبراں ڈیمالیشن اسکواڈ کی مختلف ٹیموں نے کاروائی کرتے ہوئے نارتھ ناظم آباد ٹاؤن میں پلاٹ نمبر C-99بلاک ''J''پر دوسری منزل کی آرسی سی چھت اوردیواروں،نیوکراچی ٹاؤن پلاٹ نمبر L-891/11-Eپرتیسری منزل کی آرسی سی چھت اورشیٹرنگ،صدرٹاؤن میں پلاٹ نمبر C-49بلاک 2کلفٹن پر نصب ٹاوراورملیرٹاؤن میں پلاٹ نمبر 55/2/4ماڈل کالونی دوسری منزل کی دیواروں کومنہدم کردیاگیا۔ مذکورہ بالاانہدامی کاروائیاں متعلقہ ڈپٹی واسسٹنٹ بلڈنگ ڈائریکٹرزاورڈیمالیشن آفیسرز کی زیرنگرانی عمل میں لائی گئی جبکہ اس دوران امن وامان کی صورتحال کوقابومیں رکھنے کیلئے ان کے ہمراہ ایس بی سی اے پولیس فورس بھی وہاں موجود تھی۔

متعلقہ عنوان :