اوکاڑہ میں یومِ پاکستان کی تقریبات کا جائزہ لینے کیلئے اجلاس

Zeeshan Haider ذیشان حیدر جمعرات 17 مارچ 2016 19:08

اوکاڑہ(اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔۔ آئی پی اے ۔۔ 17 مارچ۔2015ء) یومِ پاکستان کی تقریبات کا جائزہ لینے کیلئے ڈسٹرکٹ کو آرڈنیشن آفیسر سقراط امان رانا کی صدارت میں اجلاس ہوا جس میں انجمن تاجران،غیر سرکاری تنظیموں سمیت ہر شعبہ ء زندگی سے لوگوں کی بھر پور شرکتیقینی بنانے کے اقدامت کی ہدایت کی گئی ۔ اجلاس میں اے ڈی سی محمد ریاض،اسسٹنٹ کمشنرز،ای ڈی اوز ،ضلعی افسران ،تاجروں کے نمائندوں نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

اجلاس کو بتایا گیا کہ 23مارچ کے حوالے سے تمام تعلیمی اداروں ٹی ایم ایز ،سوشل ویلفیئر سمیت تمام سرکاری محکمے پروگرام ترتیب دیں 23مارچ کو مرکزی تقریب صفدر شہید پارک میں ہو گی ۔اس موقع پر فلاور شو،مختلف محکموں کی جانب سے سٹالز ،قومی ہیروز کے حوالہ سے وال،بچوں کے لئے تفریحی پروگرام ،کھیلوں کے مقابلے،مضمون نویسی اور پینٹنگز کے مقابلے ہوں گے جبکہ ٹی ایم ایز 18مارچ سے ہفتہ صفائی کا آغاز کرے گی ۔

ڈی سی او سقراط امان رانا کہ 23مارچ کی تقریبات اتحاد ،تنظیم اور نظم کا بہترین مظہر ہونی چاہییں بہترین کار کردگی ،بہترین سٹالز لگانے والوں کو تعریفی اسناد دی جائیں گی ۔انہوں نے ہدائیت کی کہ 23مارچ کے حوالہ سے بینرز ،جھنڈے اور لائٹنگ کا اہتمام کیا جائے اور سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کئے جائیں۔

متعلقہ عنوان :