ہائیکورٹ کے بینچ کیلئے سرگودھا کے وکلاء کی ہڑتال

Zeeshan Haider ذیشان حیدر جمعرات 17 مارچ 2016 19:09

سرگودھا (اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔۔ آئی پی اے ۔۔ 17 مارچ۔2015ء) ہائیکورٹ بینچ کے قیام کیلئے وکلاء کی ہڑتال کا سلسلہ جاری ہے اور انہوں نے سیشن روڈ کو بلاک کرکے اپنا احتجاج ریکارڈ کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔

(جاری ہے)

وکلاء کا کہنا ہے کہ سرگودھا ہائیکورٹ بینچ کا قیام وقت کا اہم تقاضا ہے جس کیلئے اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے اس بینچ کے قیام سے سرگودھا ڈویژن کے چاروں اضلاع خوشاب‘ میانوالی‘ بھکر اور دور دراز کے علاقوں سے آنیوالے سائلین کو انصاف کی فراہمی میں مدد ملے گی۔