حکومت توانائی سمیت تمام بحرانوں پر جلد قابو پالے گی،مرزا الیاس بیگ

Zeeshan Haider ذیشان حیدر جمعرات 17 مارچ 2016 19:09

سرگودھا (اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔۔ آئی پی اے ۔۔ 17 مارچ۔2015ء) حکومت توانائی سمیت تمام بحرانوں پر جلد قابو پالے گی موجودہ حکومت زاعت اور صنعت کے درمیان بہتر ہم آہنگی کو فروغ دینے کیلئے عملی اقدامات کررہی ہے ان خیالات کا اظہار میئر شپ کے امیدوار مرزا الیاس بیگ نے بات چیت کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ پاکستان صنعت و زراعت کے شعبے میں ترقی کے بے پناہ مواقع سمیٹے ہوئے ہے اور موجودہ حکومت زراعت اور صنعت کے درمیان بہتر ہم آہنگی کو فروغ دینے اور دونوں سیکٹر کی ترقی کے مساوی مواقع فراہم کرنے کیلئے عملی اقدامات کررہی ہے مرزا الیاس بیگ نے کہا کہ پٹرولیم مصنوعات میں کمی سے عوام کو بھرپور ریلیف ملا ہے پٹرولیم مصنوعات میں کمی کا فائدہ عوام کو پہنچانے کیلئے حکومت تمام تر اقدامات بروئے کار لارہی ہے مرزا الیاس بیگ نے کہا کہ انشاء اﷲ 2018؁ء تک توانائی بحران پر قابو پالیا جائیگا۔