سٹی ٹریفک پولیس سکول میں 377خواتین کی موٹر سائیکل کی تربیت مکمل
ذیشان حیدر جمعرات 17 مارچ 2016 19:13
لاہور ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔۔ آئی پی اے ۔۔ 17 مارچ۔2015ء ) سٹی ٹریفک پولیس ڈرائیونگ سکول میں اٹلس ہنڈا کی معاونت سے خواتین کیلئے موٹر سائیکل/سکوٹی چلانے کی تربیت کی کلاسزجاری ہیں جہاں ڈرائیونگ سکول میں چار بیج میں 377خواتین نے موٹر سائیکل کی تربیت مکمل کرلی ہے جنہیں سی ٹی او نے سرٹیفکیٹس اور تحائف تقسیم کیے ہیں جبکہ پانچویں بیج میں 50خواتین زیر تربیت ہیں۔
انہوں نے کہا ہے کہ سٹی ٹریفک پولیس ڈرائیونگ سکول میں اٹلس ہنڈا کی معاونت سے خواتین کیلئے موٹر سائیکل/سکوٹی کی کلاسزجاری ہیں۔ سی ٹی اور عبدالحفیظ چیمہ کے وزٹ کے دوران ایس پی ہیڈ کواٹرز امتیاز الرحمن ،نیشنل سیفٹی مینجر اٹلس ہنڈا تسلیم شجاع،افتخاراحمد جنرل مینجر ٹیکنیکل ٹریننگ اٹلس ہنڈا اور دیگر افسران بھی موجود تھے ۔(جاری ہے)
سی ٹی او نے کہا کہ خواتین کو موٹر سائیکل /سکوٹی کی تربیت دینے کیلئے سٹی ٹریفک پولیس اور ہنڈا کی ماہر خواتین اساتذہ تعینات ہیں۔
انہوں نے کہا کہ 15روزہ کورس میں خواتین کو روزانہ دو گھنٹے موٹر سائیکل سیکھائی جا رہی ہے ۔خواتین موٹر سائیکل کی تربیت کیلئے اپنا نام پتہ اور فون نمبر [email protected]پر میل کرکے اپنی رجسٹریشن کرا سکتی ہیں۔طیب حفیظ چیمہ نے کہا کہ ڈرائیونگ سکول میں خواتین کو انٹر نیشنل معیار کے مطابق ماہراساتذہ موٹر سائیکل کی ڈرائیونگ سیکھانے،روڈسائن اورروڈ مارکنگ ، بنیادی الیکٹریکل و مکینیکل معلومات بارے ٹریننگ دی جارہی ہے۔سی ٹی او نے کہا کہ خواتین نے جس جذبے اور محنت سے موٹر سائیکل کی تربیت میں دلچسپی لے رہی ہیں اس سے نہ صرف خواتین از خود سفری سہولیات سے استفادہ کرسکیں گی بلکہ وہ پولیس ڈرائیونگ سکول اورسٹی ٹریفک کی اچھی کارکردگی اور شہریوں کی مدد اور راہنمائی کا منہ بولتا ثبوت بھی ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
وزیراعلیٰ پنجاب نے صوبائی انفورسمنٹ اتھارٹی کے قیام کی منظوری دیدی
-
ایران سے سالانہ بنیادوں پر درآمدات میں 25فیصد کا بڑا اضافہ
-
لاہور : بارش سے بجلی کا ترسیلی نظام متاثر، 46 سے زائد فیڈر ٹرپ کر گئے
-
صوبائی وزیر صحت کی زیر صدارت فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی کا سینڈیکیٹ اجلاس
-
اٹک کے نواحی علاقہ میں پب جی گیم نے دوست کے ہاتھوں دوست کو قتل کر وادیا
-
کراچی، دوست کے ہاتھوں دوست کے قتل کی سی سی ٹی وی سامنے آگئی
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے ایران کے قونصل جنرل کی ملاقات
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری کی تبدیلی کے امکانات کم ہوگئے
-
21اپریل کا ضمنی الیکشن 8،فروری کے الیکشن کا ہی ری پلے تھا،رائے حسن نواز
-
پنجاب میں پراونشنل انفورسمنٹ اتھارٹی کاقیام، وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے منظوری دے دی
-
ڈیرہ غازی خان پولیس کی کارروائی،منشیات فروش کو گرفتار کر کے 4 کلو گرام چرس برآمد کر لی
-
وفاقی وزیر برائے وفاقی تعلیم ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی سے یونیسیف کے نمائندے کی ملاقات
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.