سٹی ٹریفک پولیس سکول میں 377خواتین کی موٹر سائیکل کی تربیت مکمل

Zeeshan Haider ذیشان حیدر جمعرات 17 مارچ 2016 19:13

لاہور ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔۔ آئی پی اے ۔۔ 17 مارچ۔2015ء ) سٹی ٹریفک پولیس ڈرائیونگ سکول میں اٹلس ہنڈا کی معاونت سے خواتین کیلئے موٹر سائیکل/سکوٹی چلانے کی تربیت کی کلاسزجاری ہیں جہاں ڈرائیونگ سکول میں چار بیج میں 377خواتین نے موٹر سائیکل کی تربیت مکمل کرلی ہے جنہیں سی ٹی او نے سرٹیفکیٹس اور تحائف تقسیم کیے ہیں جبکہ پانچویں بیج میں 50خواتین زیر تربیت ہیں۔

انہوں نے کہا ہے کہ سٹی ٹریفک پولیس ڈرائیونگ سکول میں اٹلس ہنڈا کی معاونت سے خواتین کیلئے موٹر سائیکل/سکوٹی کی کلاسزجاری ہیں۔ سی ٹی اور عبدالحفیظ چیمہ کے وزٹ کے دوران ایس پی ہیڈ کواٹرز امتیاز الرحمن ،نیشنل سیفٹی مینجر اٹلس ہنڈا تسلیم شجاع،افتخاراحمد جنرل مینجر ٹیکنیکل ٹریننگ اٹلس ہنڈا اور دیگر افسران بھی موجود تھے ۔

(جاری ہے)

سی ٹی او نے کہا کہ خواتین کو موٹر سائیکل /سکوٹی کی تربیت دینے کیلئے سٹی ٹریفک پولیس اور ہنڈا کی ماہر خواتین اساتذہ تعینات ہیں۔

انہوں نے کہا کہ 15روزہ کورس میں خواتین کو روزانہ دو گھنٹے موٹر سائیکل سیکھائی جا رہی ہے ۔خواتین موٹر سائیکل کی تربیت کیلئے اپنا نام پتہ اور فون نمبر [email protected]پر میل کرکے اپنی رجسٹریشن کرا سکتی ہیں۔طیب حفیظ چیمہ نے کہا کہ ڈرائیونگ سکول میں خواتین کو انٹر نیشنل معیار کے مطابق ماہراساتذہ موٹر سائیکل کی ڈرائیونگ سیکھانے،روڈسائن اورروڈ مارکنگ ، بنیادی الیکٹریکل و مکینیکل معلومات بارے ٹریننگ دی جارہی ہے۔

سی ٹی او نے کہا کہ خواتین نے جس جذبے اور محنت سے موٹر سائیکل کی تربیت میں دلچسپی لے رہی ہیں اس سے نہ صرف خواتین از خود سفری سہولیات سے استفادہ کرسکیں گی بلکہ وہ پولیس ڈرائیونگ سکول اورسٹی ٹریفک کی اچھی کارکردگی اور شہریوں کی مدد اور راہنمائی کا منہ بولتا ثبوت بھی ہے۔

متعلقہ عنوان :