مشرف کو باہر جانے کی اجازت سابق صدر اور نواز حکومت کے درمیان ڈیل کے نتیجے میں ملی‘ بھارت سے کشمیربالخصوص پانی کے مسئلے پر فوری مذاکرات ہونے چاہئیں ورنہ کسان برباد ہو جائیگا‘پنجاب میں10سال کیلئے تعلیم اور صحت کی ایمرجنسی لگنی چاہئے‘ حکومتی بیانات گمراہ کن ‘پی ٹی آئی میں دھڑے نہیں ‘ایک جمہوری پارٹی ہونے کے ناطے ہر کارکن ورہنما کسی بھی عہدے کیلئے انتخاب لڑنے کا حق رکھتا ہے
پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر میاں محمودالرشید کا ظہرانہ سے خطاب
جمعرات 17 مارچ 2016 19:18
لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔۔ آئی پی اے ۔۔ 17 مارچ۔2015ء) پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر میاں محمودالرشید نے کہا ہے کہ مشرف کو باہر جانے کی اجازت سابق صدر اور نواز حکومت کے درمیان ڈیل کے نتیجے میں ملی، بھارت سے کشمیربالخصوص پانی کے مسئلے پر فوری مذاکرات ہونے چاہئیں ورنہ کسان برباد ہو جائیگا،پنجاب میں10سال کیلئے تعلیم اور صحت کی ایمرجنسی لگنی چاہئے، حکومتی بیانات گمراہ کن ،پی ٹی آئی میں دھڑے نہیں ،ایک جمہوری پارٹی ہونے کے ناطے ہر کارکن ورہنما کسی بھی عہدے کیلئے انتخاب لڑنے کا حق رکھتا ہے۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے پبلک سیکرٹریٹ میں صحافیوں کے اعزاز میں ظہرانہ کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ میاں محمودالرشید نے مشرف معاملے پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ حکومت اور سابق صدر کے درمیان ڈیل ہو چکی ہے، ای سی ایل سے ان کا نام اچانک نہیں طویل مذاکرات اور یقین دہانیوں کے بعد خارج ہوا، نواز حکومت مشرف کیخلاف ٹرائل میں کبھی سنجیدہ تھی ہی نہیں،ایک سوال کے جواب میں انکا کہنا تھا کہ اگر مشرف غداری جیسے سنگین مقدمات میں مجرم ثابت ہوتے ہیں تو انہیں سزا ملنی چاہئے۔(جاری ہے)
مزید اہم خبریں
-
وفاقی حکومت کا بجلی چوری اور سہولت کاری میں ملوث افسران کیخلاف کاروائی کا فیصلہ
-
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی وزیر اعلیٰ ہاؤس پشاور آمد
-
صدرمملکت آصف علی زرداری سے برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ کی ملاقات
-
ٹوبہ ٹیک سنگھ میں بھائی کے ہاتھوں بہن کے قتل کے حوالے سے ہولناک انکشافات
-
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت اجلاس ،کسانوں کیلئے انقلابی و تاریخی اقدامات کا فیصلہ
-
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازکا لاہوررنگ روڈ سدرن لوپ تھری پراجیکٹ کا دورہ ، منصوبہ جلد مکمل کرنے کا حکم
-
سائنسی بنیاد پر رمضان کا چاند 29 کا ہونے کا امکان
-
وزیراعلی مریم نوازکی زیر صدارت اجلاس، پنک راک سالٹ کی خام حالت میں برآمدپر پابندی پراتفاق
-
چوہدری پرویزالہٰی کی سی ٹی اسکین رپورٹ ڈاکٹرز کو موصول
-
نیپرا نے کےالیکٹرک سمیت ملک بھر کیلئے بجلی مہنگی کردی
-
چئیرمین رویت ہلال کمیٹی نے پاکستان میں سائنسی بنیاد پر عید الفطر کی تاریخ بتا دی
-
پنجاب حکومت کا کاشتکاروں کو60 فیصد سبسڈی پر 56 اقسام کی زرعی مشینری دینے کا فیصلہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.