جلال پور پیروالا: حلقہ این اے53 1کے ضمنی انتخاب کے غیرسرکاری غیرحتمی نتائج،مسلم لیگ (ن) کے رانا قاسم نون نے 1لاکھ 8ہزار987ووٹوں کی برتری کیساتھ میدان مار لیا ہے۔

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعرات 17 مارچ 2016 19:22

جلال پور پیروالا: حلقہ این اے53 1کے ضمنی انتخاب کے غیرسرکاری غیرحتمی ..

جلال پور پیروالا(اْردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 17مارچ 2016ء) مسلم لیگ (ن) نے حلقہ این اے53 1کے ضمنی انتخاب میں میدان مار لیا ہے۔غیر سرکاری اور غیر حتمی نتائج کے مطابق مسلم لیگ(ن)کے امیدوار رانا قاسم نون نے 1لاکھ 8ہزار987ووٹوں کی واضح برتری سے اپنے مد مقابل تحریک انصاف اور پیپلز پارٹی کے امیدواروں کو شکست دے دی ہے۔

(جاری ہے)

جلال پور پیروالا کے حلقہ این اے 153کے ضمنی انتخاب میں145پولنگ اسٹیشنزکے غیرسرکاری غیرحتمی نتائج کے مطابق تحریک انصاف کے امیدوارغلام عباس کھاکھی نے 33ہزار565ووٹ لے کر دوسرے نمبر پرجبکہ پیپلز پارٹی کے امیدوارمحمد اکرم 30ہزار 954ووٹ لے کے تیسرے نمبر پررہے۔

متعلقہ عنوان :