جمہوریت کے نام پر چالیس خاندان ملکی وسائل پر قابض ہیں‘ خلاف آئین و خلاف شریعت قانون کی کو ئی گنجائش نہیں‘ حقوق نسواں ایکٹ اسلام کے خاندانی نظام کے خلاف ہے‘ پٹرولیم مصنوعات میں کمی کا فائدہ عوام تک نہیں پہنچ رہا
سنی اتحاد کونسل یوتھ ونگ کے مرکزی صدر صاحبزادہ حسن رضا کی مختلف وفود سے بات چیت
جمعرات 17 مارچ 2016 19:23
فیصل آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔ 17 مارچ۔2015ء) سنی اتحاد کونسل یوتھ ونگ کے مرکزی صدر صاحبزادہ حسن رضا نے کہا ہے کہ جمہوریت کے نام پر چالیس خاندان ملکی وسائل پر قابض ہیں۔ خلاف آئین و خلاف شریعت قانون کی کو ئی گنجائش نہیں۔حقوق نسواں ایکٹ اسلام کے خاندانی نظام کے خلاف ہے۔ پٹرولیم مصنوعات میں کمی کا فائدہ عوام تک نہیں پہنچ رہا ۔جن لوگوں کو جیلوں میں ہونا چاہیئے تھا وہ ہم پر حکمرانی کررہے ہیں۔
حکمران عیش کررہے ہیں اور عوام دو وقت کی روٹی کیلئے پریشان ہیں۔ ہمارے حکمران سیاست کو عبادت نہیں تجارت سمجھتے ہیں۔ پیسے کے ذریعے اور پیسے کے لئے سیاست کرنے والے قومی مجرم ہیں۔ پارلیمنٹ کی منظوری کے بغیر سعودی عرب کے فوجی اتحاد میں شمولیت قومی مفاد میں نہیں۔ پارلیمنٹ کو بائی پاس کرکے اہم فیصلے کرنا آمرانہ طرز عمل ہے۔(جاری ہے)
نیب قوم کی امیدوں پر پورا نہیں اترا۔
ان خیالات کاا ظہار انہوں نے سنی اتحاد کونسل کے مرکزی دفتر میں مختلف وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ صاحبزادہ حسن رضا نے کہا کہ مودی حکومت نے بھارت میں اقلیتوں کا جینا حرام کررکھا ہے۔عالمی برادری ہندو انتہا پسندی کا نوٹس کیوں نہیں لیتی۔ اقوام متحدہ نے مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر آنکھیں کیوں بند کررکھی ہیں۔ حکمران من مانیاں کرکے آمرانہ طرز عمل اختیار کئے ہوئے ہیں۔ پنجاب میں احتساب نہ ہونے پر چھوٹے صوبوں کی شکایات درست ہیں۔ شریف برادران کا دامن صاف ہے تو پنجاب میں احتساب کیوں شروع نہیں ہونے دیتے۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں نان روٹی کی قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن عدالت نے 6 مئی تک معطل کردیا
-
ملیریا پرقابو پانے کےلئے مشترکہ کوششوں کی ضرورت ہے،چیئرمین سینیٹ کا ملیریا کے عالمی دن کے موقع پر پیغام
-
صدرمملکت کے خطاب پر بحث کے حوالے سے ایوان کے اتفاق رائے سے امور طے کیے جائیں گے، سپیکرقومی اسمبلی
-
گرل فرینڈ کا برگر کھانے پر ایس ایس پی کے بیٹے نے جج کے بیٹے کو قتل کر دیا
-
پنجاب پولیس کو 1ارب 20کروڑ روپے کے فنڈز جاری
-
9 مئی: ڈاکٹر یاسمین راشد کی درخواست ضمانت پر سماعت 27 اپریل تک ملتوی
-
موسمیاتی تبدیلی کرہ ارض کا درپیش عظیم چیلنج ہے، صورتحال کی سنگینی کو سمجھنا ہوگا: بلیغ الرحمان
-
گرفتاری کاڈر:شیر افضل مروت نے اسلام آباد ہائی کورٹ سے حفاظتی ضمانت کیلئے رجوع کرلیا
-
فواد چوہدری کیخلاف مقدمات،سیکرٹری داخلہ کو توہین عدالت کی درخواست پر نوٹس
-
کے پی حکومت کا بیوٹی پارلرز کے بعد وکلا کو بھی فکسڈ ٹیکس نیٹ میں لانے کا فیصلہ
-
راولپنڈی، 7 سالہ لڑکی کی قابل اعتراض تصاویر اور ویڈیوز وائرل کرنے پر ملزم کو 3 سال قید اور 25 لاکھ روپے جرمانہ کی سزا
-
جاوید لطیف اور رانا تنویر کے درمیان اختلافات حلقے میں ٹکٹوں کی تقسیم تنازع قرار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.