چکدرہ تا مینگورہ روڈ میں ناقص میٹریل کے استعمال پر تحقیقات کی ہدایت کردی،15کروڑ روپے این ایچ اے کی جانب سے خرچ کئے گئے ،کام ناقص ہواہے تو ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کی جائیگی،چکدرہ مینگورہ روڈ زبوں حالی کا شکارہے اوروزارت کو اس کا احساس بھی ہے، عارضی طورپر مرمت کیلئے15کروڑ روپے دیئے تھے
وزیرمملکت برائے پارلیمانی امورشیخ آفتاب کا قومی اسمبلی میں نعیمہ کشورخان کے توجہ دلاؤ نوٹس کا جواب
جمعرات 17 مارچ 2016 19:39
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔ 17 مارچ۔2015ء) وزیرمملکت برائے پارلیمانی امورشیخ آفتاب نے کہا ہے کہ چکدرہ تا مینگورہ روڈ میں ناقص میٹریل کے استعمال پر تحقیقات کی ہدایت کردی،15کروڑ روپے این ایچ اے کی جانب سے خرچ کئے گئے اگرکام ناقص ہواہے تو ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کی جائیگی،چکدرہ مینگورہ روڈ زبوں حالی کا شکارہے اوروزارت کو اس کا احساس بھی ہے عارضی طورپر مرمت کیلئے15کروڑ روپے دیئے تھے۔
نعیمہ کشورخان نے توجہ دلاؤ نوٹس پیش کرتے ہوئے کہا کہ روڈ اتنا خستہ حالی کا شکارہے کہ لگتا ہے15لاکھ کا بھی کام نہیں ہوا۔ جمعرات کو قومی اسمبلی کا اجلاس سپیکر قومی اسمبلی سردار ایازصادق کی صدارت میں ہوا،اجلاس میں پارلیمانی سیکرٹری برائے داخلہ مریم اورنگزیب نے آسیہ نازتنولی کے توجہ دلاؤ نوٹس پر جواب دیتے ہوئے کہا کہ فیض آباد سے پیرودھائی روڈ پرہیوی ٹریفک کی وجہ سے سڑک خراب رہتی ہے،بھاری ٹریفک کی وجہ سے اس سڑک کو ڈبل کیرج وے بنایا جارہاہے،22 مارچ سے یہ منصوبہ شروع کیا جائے اور6ماہ میں اس منصوبے کو مکمل کیاجائے گا،کیئرنگ استطاعت8ٹن تھی اوراب اسے مزید بہترکرنے کی کوشش کی جائیگی،غیرقانونی قبضہ اس سڑک پر نہیں ہے،وزارت داخلہ نے تمام کچی آبادیوں کو خالی کرادیاجو غیرقانونی تھیں۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
سی ویو کے ساحل پر نوجوان کی مبینہ خودکشی کا ڈراپ سین ،نوجوان گھر واپس پہنچ گیا
-
سائفر کیس میں سزا سنانے والے جج کو واپس لاہور ہائیکورٹ بھیجنے کی سفارش
-
اسلام آباد ہائیکورٹ کا بشریٰ بی بی کے پرائیویٹ لیب سے طبی معائنے کا حکم
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں نئے ریکارڈز، تاریخ میں انڈیکس پہلی بار 72 ہزار کی نفسیاتی حد عبور کر گیا
-
حکومت کا چینی کی ذخیرہ اندوزی اور سمگلنگ کیخلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ
-
پاکستان ایران نئے معاہدوں پر پیشرفت ہوئی تو پابندیاں لگ سکتی ہیں، امریکہ کی وارننگ
-
وزیر اعظم کے دورہ سعودی عرب کا امکان
-
بحیرہ احمر میں جبوتی کے ساحل کے قریب 77 افراد کو لے جانے والی کشتی الٹ گئی 23 افراد ہلاک جبکہ21 لاپتہ ہیں.اقوام متحدہ
-
ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کے دورہ پاکستان کے دوران پاک ایران گیس پائپ لائن کا تذکرہ سامنے نہیں آسکا
-
نواز شریف نے قمر باجوہ کو مدت ملازمت میں دوسری توسیع کی یقین دہانی کرائی تھی
-
حکومت کے معاشی اشاریوں میں بہتری کے دعوﺅں میں کتنی حقیقت ہے؟ماہانہ اعداد و شمار کو بنیاد بناکرنہیں کہا جا سکتا کہ بہتری آچکی ہے.معاشی ماہرین
-
صدر زرداری سے ائیر ایشیا ایوی ایشن گروپ کی ملاقات
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.