حکومت نے اپنی ساکھ بچانے کیلئے مشرف کے خلاف مقدمہ کا ڈرامہ رچایا ، پرویز مشرف مجرم ہے، اسے سزا ملنی چاہیے، اگر بڑے بڑے مجرموں کو سزا نہیں ملتی تو عام آدمی کو کیوں سزائیں دی جاتی ہیں

رکن قومی اسمبلی جمشید دستی کی پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو

جمعرات 17 مارچ 2016 19:44

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔ 17 مارچ۔2015ء) رکن قومی اسمبلی جمشید دستی نے کہا ہے کہ حکومت نے اپنی ساکھ بچانے کیلئے جنرل(ر) پرویز مشرف کے خلاف مقدمہ قائم کر کے ایک ڈرامہ رچایاتھا اور قوم کا وقت ضائع کیا، جنرل مشرف مجرم ہے، سزا ملنی چاہیے، اگر بڑے بڑے مجرموں کو سزا نہیں ملتی تو عام آدمی کو بھی کیوں سزائیں دی جاتی ہیں۔

(جاری ہے)

جمعرات کو پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نواز شریف عوام سے معافی مانگیں کیوں کہ وہ جنرل مشرف کو سزا نہیں دلوا سکے اور قوم کا وقت ضائع کیا جنرل مشرف نے آئین توڑا، غنڈا گردی کی دہشت گردی پھیلائی اور کرپشن کی ان کو سزا ملنی چاہیے ۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ بنگلہ دیش بھی پاکستان کیلئے بھارت بنتا جا رہا ہے، بنگلہ دیش میں پاکستانیوں کو سزائیں دی جا رہی ہیں۔