وزیرِاعلیٰ پنجاب سے چیئرمین پیمرا کی ملاقات ، الیکٹرانک میڈیا کی بہتری اور دیگر اہم امور پر تبادلہ خیال
پیمرا کو پالیسی سازی کے ذریعہ جدید خطوط پر استوار کیا جا رہا ہے اور تمام اسٹیک ہولڈرز بشمول ٹی وی، ریڈیو اور کیبل آپریٹرز کے مسائل کو بھی جلد از جلد حل کرنے کی ہر ممکن کوشش کی جا رہی ہے،ابصار عالم کی گفتگو
جمعرات 17 مارچ 2016 19:46
لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔ 17 مارچ۔2015ء) چیئرمین پیمرا ابصار عالم نے جمعرات کو لاہور میں وزیرِاعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف سے ملاقات کی۔ ملاقات کے دورانپیمرا اور پاکستان میں الیکٹرانک میڈیا کی ترقی اورفروغ کیلئے اہم امور پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔ چیئرمین پیمرا نے وزیرِاعلیٰ پنجاب کو بتایا کہ پیمرا کو پالیسی سازی کے ذریعہ جدید خطوط پر استوار کیا جا رہا ہے اور تمام اسٹیک ہولڈرز بشمول ٹی وی، ریڈیو اور کیبل آپریٹرز کے مسائل کو بھی جلد از جلد حل کرنے کی ہر ممکن کوشش کی جا رہی ہے۔
چیئرمین پیمرا نے بتایا کہ وہ ملک میں پرائیویٹ الیکٹرانک میڈیاکے فروغ کیلئے لائسنس قوائد وضوابط کو بھی سہل بنانے پر عمل پیرا ہیں۔کیبل نیٹ ورکس کو رواں سال ستمبر 2016 ء تک ڈیجٹیلائز کرنے کے حوالے سے وزیرِاعلیٰ پنجاب کو بریفنگ دیتے ہوئے چیئرمین پیمرا نیکیبل کو انڈسٹری کا درجہ دینے اور ڈیجٹیلائزیشن کرنے والے کیبل آپریٹرز کو محصولات میں رعایت دینے کی پیمرا کی کاوش کو سپورٹ کرنے کی بھی درخواست کی۔(جاری ہے)
مزید اہم خبریں
-
بھارت کے انتخابات میں ڈیپ فیک کا بڑھتا خطرہ
-
ازبکستان، پاکستان اور سعودی عرب کے مابین شراکت داری کا اہم معاہدہ
-
ملک میں سونا ہزاروں روپے سستا ہوگیا
-
ایرانی صدر کی مزار اقبالؒ پر حاضری ، فاتحہ خوانی کی ،پھولوں کی چادر چڑھائی
-
ایرانی صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان کے دوسرے مرحلے میں لاہور پہنچ گئے ، دفتر خارجہ
-
بجلی کی اوور بلنگ پر ایف آئی اے اور لیسکو نے معاملات طے کرلیے
-
جب تک ظلم سہتے رہیں گے ظلم جاری رہے گا،علیمہ خان
-
آئی ایم ایف کے ساتھ طویل مدتی پروگرام ضروری ہے ، پاکستان سٹاک مارکیٹ تاریخ کی بلند ترین سطح پر ہے ، زراعت کا شعبہ 5 فیصد کی شرح سے نمو کررہا ہے، وزیرخزانہ کا خطاب
-
وزیراعلیٰ پنجاب نے صوبائی انفورسمنٹ اتھارٹی کے قیام کی منظوری دیدی
-
وزیر اعظم کاٹیکس کیسز میں دانستہ التوا ء کا نوٹس
-
حکومت بالکل ناکام ہو چکی، ان کو سارے کیسز واپس لینے ہوں گے، شیخ رشید احمد
-
پمز ہسپتال کے ڈاکٹروں نے بشریٰ بی بی کو خوراک میں احتیاط کرنے کا مشورہ دیدیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.