موجودہ سیکیورٹی حکمت عملی و لائحہ عمل کو مذید فول پروف بنایا جائے،آئی جی سندھ

جمعرات 17 مارچ 2016 19:53

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔17 مارچ۔2016ء) آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ نے پولیس کو ہدایات جاری کی ہیں کہ پولیس رینج ، اضلاع کی سطح پر مرتب کردہ سیکیورٹی پلان کا جائزہ لیکر قانون نافذ کرنیوالے دیگر اداروں و انٹیلی جینس ایجینسیوں سے باقاعدہ مشاورت کے تحت موجودہ سیکیورٹی حکمت عملی و لائحہ عمل کو مذید فول پروف بنایا جائے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ سندھ ہائی کورٹ و ماتحت عدالتوں کے ججز کی سیکیورٹی پر مامور پولیس افسران و جوانوں کے کوائف کی تصدیق کے بعد ذمہ داریاں تفویض کی جائیں ۔ انہوں نے ایس ایس پی سیکیورٹی ون کو خصوصی ہدایات جاری کرتے ہں وئے کہا کہ عدالتوں اور ججز کی سیکیورٹی کے حوالے سے مجموعی اقدامات کو غیر معمولی بنایا جائے ۔

متعلقہ عنوان :