اوباما خلیج تعاون کونسل کے سربراہ اجلاس میں شرکت کریں گے،وائٹ ہاؤس

جمعرات 17 مارچ 2016 19:57

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔17 مارچ۔2016ء) وہائٹ ہاؤس نے کہاہے کہ امریکی صدر باراک اوباما آئندہ ماہ سعودی عرب کا دورہ کریں گے اور 21 اپریل کو دارالحکومت ریاض میں ہونے والے خلیج تعاون کونسل کے سربراہ اجلاس میں بھی شرکت کریں گے۔

(جاری ہے)

عرب ٹی وی کے مطابق صدر اوباما امریکا اور خلیج تعاون کونسل کے درمیان تعلقات کی مضبوطی اور سیکورٹی کے میدان میں تعاون کے علاوہ خطے کے اہم امور کو جن میں داعش کو نشانہ بنانے کے لیے اقدامات میں اضافہ شامل ہے زیربحث لائینگے۔وہائٹ ہاؤس کی جانب سے جاری بیان کے مطابق سعودی عرب کے دورے کے بعد اوباما برطانیہ کا رخ کریں گے اور پھر جرمنی جائینگے۔

متعلقہ عنوان :