ڈونلڈ ٹرمپ کی فتح بڑا عالمی خطرہ ہے،برطانوی ریسرچ گروپ کا انتباہ
ٹرمپ آزادانہ تجارت کے بارے میں غیر معمولی سخت خیالات رکھتے ہیں،رپورٹ
جمعرات 17 مارچ 2016 19:57
لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔17 مارچ۔2016ء) برطانوی ریسرچ گروپ اکانومسٹ انٹیلی جنس یونٹ ( ای آئی یو) نے کہاہے کہ اگر امریکا کی صدارت ڈونلڈ ٹرمپ کے ہاتھ آگئی تو یہ مذہبی عسکریت پسندی کی طرح عالمی معیشت کو غیر مستحکم کرنے کے حوالے سے دنیا کو لاحق بڑے خطرات میں سے ایک ہوگا۔ای آئی یو کی جانب سے جاری کی گئی حالیہ درجہ بندی میں خطرات کی درجہ بندی ایک سے 25 پوائنٹس کے اسکیل پر کی گئی ہے۔
فہرست میں ریپبلکن امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کی فتح کو انڈیکس میں 12ویں درجے پر رکھا گیا ہے جبکہ چینی معیشت کی ترقی کو 20 ویں درجے پر رکھا گیا ہے،اس درجہ بندی کی وضاحت کے لیے ای آئی یو نے ڈونلڈ ٹرمپ کی چین کے حوالے سے پالیسیوں کے اظہار اور اسلام اور مسلمانوں کے حوالے سے ان کے متنازع بیانات کا حوالہ دیا ہے،واضح رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی انتخابی مہم کے دوران امریکا اور میکسیکو کی سرحد پر ایک بڑی دیوار کی تعمیر کی تجویز پیش کی تھی تاکہ غیرقانونی تارکینِ وطن اور منشیات کے اسمگلرز کو امریکا آنے سے روکا جاسکے،دوسری جانب ڈونلڈ ٹرمپ اسلام اور مسلمانوں کے خلاف کئی بیانات دے چکے ہیں، ایک بیان میں انہوں نے مسلمانوں کے امریکا میں داخلے پر پابندی عائد کرنے کا مطالبہ کیا تھا، جبکہ ایک اور بیان میں ان کا کہنا تھا کہ اسلام ہم سے نفرت کرتا ہے۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید بین الاقوامی خبریں
-
آسٹریلیا میں مقیم پاکستانی ڈاکٹر تصور اسلم بھٹہ کی لکھی گئی کتاب ”زبان یار من ترکی“ کی تقریب رُونمائی
-
برطانیہ کا اسرائیل کو اسلحہ برآمد کرنے کا نظام امریکا جیسا نہیں ، ڈیوڈ کیمرون
-
عازمین حج میں 40 ملین آب زم زم کی بوتلیں تقسیم کی جائیں گی، الزمازمہ کمپنی
-
وطن واپس آکر بہت خوش ہوں، شہزادہ ہیری
-
بھارت کو پاکستان کی عزت کرنی چاہیے، منی شنکر ائیر
-
سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیٹے کی سیاست کے میدان میں قدم رکھ دیا
-
امریکی سکھ شہری پر قاتلانہ حملے کے شواہد موجود ہیں،امریکا
-
سعودی عرب میں یکم جون سے موسم گرما کا آغاز ہوگا
-
قید سے رہا ہونے والامجرم اہلیہ سے بدلہ لے کردوبارہ جیل پہنچ گیا
-
بھارت میں خاتون نے 5 بچوں کو جنم دے دیا
-
سورج میں زمین سے 15 گٴْنا بڑا طوفان .
-
شادی شدہ مسلمانوں کے ناجائز تعلقات پر بھارتی عدالت کا فیصلہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.