اپوزیشن ہی اصل دہشت گرد ہے ،شامی حکومت
شامی حکومت دہشت گرد کے ساتھ ہر گز مذاکرات نہیں کرے گی،بشارالجعفری کی گفتگو
جمعرات 17 مارچ 2016 19:59
جنیوا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔17 مارچ۔2016ء) جنیوا مذاکرات میں شریک شامی حکومت کے وفد کے سربراہ بشار الجعفری نے کہاہے کہ شام کے لیے اقوام متحدہ کے خصوصی ایلچی اسٹیفن ڈی مستورا کے ساتھ بات چیت معاملات کی گہرائی میں جانے سے زیادہ رسمی نوعیت کی رہی۔عرب ٹی وی کے مطابق اپوزیشن کے ساتھ براہ راست مذاکرات سے متعلق صحافیوں کے سوال کا جواب دیتے ہوئے پہلے تو الجعفری ٹال مٹول سے کام لیتے رہے اور پھر آخر کار یہ جواب دیا کہ شامی حکومت ایک دہشت گرد کے ساتھ ہر گز مذاکرات نہیں کرے گی۔
ان کا اشارہ مذاکرات کے لیے شامی اپوزیشن کی سپریم کمیٹی کے سینئر مذاکرات کار محمد علوش کی جانب تھا۔ الجعفری نے کہا کہ کوئی بھی تجویز ہو.. اسے وساطت کار کی جانب سے آنا چاہیے نہ کہ میڈیا کے ذریعے۔(جاری ہے)
انہوں نے ایک سے زیادہ مرتبہ یہ بات دہرائی کہ کسی کو بھی یہ حق حاصل نہیں کہ وہ اپوزیشن وفد کی نمائندگی پر اجارہ داری قائم کرے۔ ساتھ ہی انہوں نے حوالہ دیا کہ ڈی مستورا کے ساتھ اس موضوع پر بات ہوئی ہے کہ اپوزیشن کی نمائندگی میں توسیع کی جائے تاکہ بعض کرد فریق بھی شامل ہوسکیں۔
اس دوران انہوں نے فیڈرل ریجن کے حوالے سے کردوں کے آخری بیان پر تبصرہ کرنے سے انکار کرتے ہوئے زمینی اور عوامی طور پر شام کی مجموعی یک جہتی" پر زور دیا۔ الجعفری نے کہا کہ "میں کسی جانب دار بیان پر تبصرہ نہیں کروں گاکرد یقینا شامی عوام کا ایک اہم حصہ ہیں، ہمیں ان پر فخر ہے.. اور ان اختلافات پر قمار بازی ناکامی سے دوچار ہوگی۔جہاں تک شام سے روسی انخلاء کا تعلق ہے تو اس حوالے سے بشار الجعفری کا کہنا تھا کہ "روسی مشترکہ فیصلے سے شام آئے تھے.. اور مشترکہ فیصلے سے ہی (واپس) جائینگے۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
بارشوں کا 75 سالہ ریکارڈ ٹوٹ جانے کے باوجود صرف 24 گھنٹوں میں متحدہ عرب امارات کے متاثرہ علاقے کلیئر ہو گئے
-
ایران : اصفہان میں دھماکوں کی آوازیں اسرائیل نے میزائل حملہ کیا‘ امریکی میڈیا کا دعوی
-
یہ کوئی عام الیکشن نہیں، جمہوریت اور دستور کو بچانا ہے، راہول گاندھی
-
مکیش امبانی نے برطانیہ کا مشہوراسٹوک پارک خرید لیا
-
ایمریٹس ایئرلائن کا دبئی سے فلائٹ آپریشن مکمل بحال
-
شکاگو،حاملہ لڑکی کو قتل کرنے والی خاتون کو 50 سال قید کی سزا
-
دبئی میں ہوٹلوں کے کرایوں میں ہوشربا اضافہ
-
ایمریٹس کی دبئی کی کنکٹنگ فلائٹس کا سفری طریقہ کار معطل
-
اسلام سے نفرت کرنے والا امریکی فوجی اسلام کی تبلیغ کرنے لگا
-
ایک ہفتے میں 55 لاکھ سے زائد زائرین کی مسجد نبویﷺ آمد
-
اسرائیلی حملے پرمزید فیصلہ کن اورمناسب جواب دیا جائے گا، ایران
-
فلسطینی صدر نے امریکی ویٹو کی مذمت کردی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.