سابق بھارتی کپتان سنیل گواسگر نے پاکستان کو بھارت کیخلاف میچ میں فیورٹ قرار دے دیا
محمد علی جمعرات 17 مارچ 2016 20:21
نئی دہلی(اْردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 17مارچ 2016ء) کرکٹ کے بھارتی دیوتا نے بتایا ہے کہ پاک بھارت ٹاکرے میں جیت پاکستان کی ہوگی۔بھارتی کرکٹ لیجنڈ سنیل گواسکر نے ہفتے کو ایڈن گارڈن کولکتا میں ہونے میچ کے لیے پاکستان کو بھارت کے خلاف فیورٹ قرار دے دیا۔
بھارتی جو ورلڈ کپ شروع ہونے سے پہلے کسی کو خاطر میں نہیں لا رہے تھے، نیوزی سے ہار کر اوقات میں آ گئے ہیں، جبکہ پاکستانی ٹیم بنگلا دیش کو ہرا کر کافی حد تک پر اعتماد ہے۔
سنیل گواسکر کے مطابق بھارتی ٹیم نیوزی لینڈ سے ہار کر پاکستان کےخلاف بہت زیادہ پریشر میں آ گئی ہے۔سنیل گواسکر نےمزید کہا کہ انہیں ہفتے کے دن پاک بھارت مقابلے میں پاکستانی ٹیم فیورٹ لگتی ہے۔
سنیل گواسکر کا کہنا تھا کہ ہفتے کو ہونے والا میچ اصل میں بھارتی بیٹنگ اور پاکستانی باؤلنگ کا ہے۔
(جاری ہے)
سنیل گواسکر کا مزید کہنا تھا بھارتی باؤلر ز نے حالیہ دنوں میں جس طرح باؤلنگ کی ہے، اس کا سامنا کرنا بھی آسان نہیں ہوگا۔
سنیل گواسکر کے بقول ایشون نہرا اور جسپریت بھی اچھی باؤلنگ کر رہے ہیں جو پاکستانی بیٹسمینوں کا امتحان ہونگے۔، سنیل گواسکر کے بقول میچ کا ایک یا آدھا اوور ہی گیم کا پانسا پلٹنے کے لیے کافی ہونگے۔محمد عامر ایشیا کپ میں بھارتی ٹیم کو مشکلات میں ڈال چکے ہیں اس لیے گواسکر کو امید ہے کہ بھارتی بلے باز محمد عامر کا سامنا کرنا سیکھ گئے ہونگے۔
گواسکر کو امید ہے کہ روہت شرما اور دوسروں کو معلوم ہے کہ بائیں ہاتھ سے باؤلنگ کرانے والے دوسرے باؤلرز کے برعکس محمد عامر میں بال کو سوئنگ بیک کرنے کی صلاحیت ہے۔گواسکر نے روہت اور راہانے کو پہلے چند اوورز سنبھل کر کھیلنے کا مشورہ دیا ہے۔
ریکارڈ کے لیے بتاتے چلیں کہ ورلڈ ایونٹ میں پاکستان بھارت کے خلاف کھیلا جانے والا کوئی میچ نہیں جیت پایا جبکہ پاکستان ایڈن گارڈن میں کھیلا جانے والا کوئی میچ نہیں ہارا۔
مزید کھیلوں کی خبریں
-
کیٹرینا سینیاکووا میڈرڈ اوپن ٹینس ویمنز سنگلز کےابتدائی رائونڈ میں ہار کر باہر ہوگئیں
-
پاکستان ماسٹرٹین پن باؤلنگ چیمپئن شپ 27 اپریل سے راولپنڈی میں شروع ہوگی
-
دوپاکستانی بھائی قطر انٹرنیشنل جونیئر اسکواش چیمپئن شپ کے ناک آؤٹ مرحلے میں پہنچ گئے
-
پاکستان اورنیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان چوتھا ٹی20 میچ (کل) قذافی سٹیڈیم لاہورمیں کھیلا جائے گا
-
پاکستان اور ویسٹ انڈیز کی کرکٹ ویمن ٹیموں کے درمیان پانچ ٹی ٹونٹی میچو کی سیریز کا آغاز 26 اپریل کو ہوگا
-
کیا عماد وسیم چوتھا ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل کھیلیں گے؟
-
محمد رضوان کے دورہ آئرلینڈ، انگلینڈ سے محروم ہونے کا امکان
-
سرگودھایونیورسٹی میں 20ویں سالانہ سپورٹس گالا اور 45 ویں آل پاکستان فٹ بال چیمپئن شپ کی سرگرمیاں شروع ہوگئیں
-
انڈین پریمیئر لیگ میں واحد میچ رائل چیلنجرز بنگلورو اور سن رائزرز حیدرآباد کی ٹیموں کے مابین کل کھیلا جائے گا
-
انگلش پریمیئرلیگ میں دلچسپ مقابلے جاری، (کل) مزید 4 میچ کھیلے جائیں گے
-
ارسلان ایش ویزا مسائل کے باعث دنیا کے سب سے بڑے ٹورنامنٹ میں شرکت سے محروم
-
آئی پی ایل، لکھنو سپر جائنٹس نے چنائی سپرکنگز کو6 وکٹوں سے ہرا دیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.