سکھر میں رواداری تحریک کے زیر اہتمام فیسٹیول کا انعقاد،محبت و رواداری کو فروغ دینے کے عزم کا اظہار

جمعرات 17 مارچ 2016 20:26

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔17 مارچ۔2016ء) سکھر میں رواداری تحریک کے زیر اہتمام فیسٹیول کا انعقاد، فیسٹول کے دوران نفرتوں کے خا تمے اور محبت و رواداری کو فروغ دینے کے عزم کا اظہار ، مقامی فنکا روں کے سر بکھیرنے پر شرکاء خود کو جھومنے سے نہ روک سکے ، ایوارڈ بھی تقسیم کیے گئے ، کتابوں کے اسٹال بھی لو گوں کی توجہ کے مرکز رہے تفصیلات کے مطابق داتا کی نگری لاہور سے محبت و امن کا پیغام لے کر نکلنے والے رواداری تحریک کے شرکاء کی جانب سے لو گوں میں امن و محبت اور اخوت کا پیغام عام کرنے کی غرض سے سکھر پریس کلب میں ایک فیسٹیول کا انعقاد کیا گیا جس میں رواداری تحریک کے شر کاء کے علاوہ سکھر کی مختلف سیا سی و سما جی تنظیموں کے رہنما ؤں ، اور صحافیوں نے بڑی تعداد میں شر کت کی فیسٹیول سے حق پرست رکن سندھ اسمبلی دیوان چند چاولہ ، پریس کلب سکھر کے صدر جان محمد مہر، رواداری تحریک کے سربراہ سیمو ئیل سلمان ، بابا چوہدری شفق ڈوگر ، یو سف ڈو گر و دیگر مقررین نے خطاب کرتے ہو ئے کہا کہ ہمیں اپنے معاشرے سے نفرتوں کا خا تمہ کرنا ہوگا اگر ہم نے نفرتوں کا خاتمہ نہ کیا تو ہم نہ انتہا پسندی پر قابو پا سکیں گے اور نہ دہشت گر دی پر اس کے لیے ضروری ہے کہ ہم مذہبی ہم آہنگی ، محبت اور رواداری کو فروغ دیں ان کا کہنا تھا کہ رواداری تحریک ان دہشت گردوں اور انتہا پسندوں کو پیغام دینا چاہتی ہے کہ پا کستان دہشتگرد نہیں پر امن ملک ہے اور یہاں کے عوام امن محبت اور پیار سے رہنا چا ہتے ہیں انہوں نے حکو مت سے بھی کہا کہ وہ کسی طور دہتگردوں سے مرعوب نہ ہو ملک کے اٹھا رہ نہیں اکیس کروڑ عوام ان کے ساتھ ہیں مقررین نے اس موقع پر نفرتوں کے خا تمے اور رواداری کو فروغ دینے کے عزم کا اظہار بھی کیا فیسٹیول کے دوران مقامی فنکا روں نے اپنے فن کامظاہرہ کیا تو اسٹیج اور پنڈال میں بیٹھے ہو ئے رواداری تحریک کے شرکاء کو جھومنے پر مجبور کر دیا فیسٹیول کے دوران محبت ، اخوت و دیگر مو ضو عات پر مبنی کتابوں کے اسٹال لگا ئے گئے جن کو بھی شرکاء نے پسندکیا ۔

متعلقہ عنوان :