کراچی کے بعد سکھر میں بھی مصطفی کمال کے خلاف نامعلوم گروپ سرگرم پینا فیلکس اتار دیا

جمعرات 17 مارچ 2016 20:34

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔17 مارچ۔2016ء) کراچی کے بعد سکھر میں بھی مصطفی کمال کے خلاف نامعلوم گروپ سرگرم پینا فیلکس اتار دیا شہری حیران تفصیلات کے مطابق متحدہ کے باغی رہنما مصطفی کمال کی مقبولیت سے گھبراکر کراچی کے بعد سکھر میں بھی نامعلوم گروپ سرگرم ہو گیا گزشتہ شپ سکھر کے علاقے گھنٹہ گھر چوک پر کراچی کے سابق مئیر مصطفی کمال کی حمایت میں لگایا جانیوالا خیر مقدمی پینا فیلکس نامعلوم افراد نے اتار دیا, مصطفی کمال کے حامیوں نے بتایا کہ مخالفین نے سازش کا آغاز کردیا ہے بینرز اترنے کی اطلاع پر انتظامیہ نے ہم سے رابطہ کیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :