چند شر پسند عناصر پولیو کے قطرے پلانے والی لیڈی ہیلتھ ورکرز پر حملے کررہے ہیں ،ڈاکٹر سعید احمد اعوان

جمعرات 17 مارچ 2016 20:39

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔17 مارچ۔2016ء) تنظیم پاکستانی کے سربراہ ڈاکٹر سعید احمد اعوان نے شکارپور میں پولیو مہم کے دوران لیڈی ہیلتھ ورکرز پر فائرنگ والے واقعہ کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے حکومت ملک سے پولیو کے خاتمے کیلئے کوشاں ہے اور چند شر پسند عناصر پولیو کے قطرے پلانے والی لیڈی ہیلتھ ورکرز کو خوفزدہ کرنے کیلئے ان پر حملہ کرتے ہیں انہوں بالا حکام سے پرزور مطالبہ کیا ہے کہ شکارپور میں پولیو مہم کے دوران لیڈی ہیلتھ ورکرز پرحملے میں ملوث ملزمان کو فوری گرفتار کیا جائے اور پولیو ٹیموں کو تحفظ فراہم کیا جائے ۔

متعلقہ عنوان :