وزارت پانی و بجلی نے 177ارب روپے مالیت کے سیلاب سے بچاؤ کے چوتھے10سالہ قومی منصوبے کی منظوری دیدی ،پلان کو حتمی منظوری کیلئے مشترکہ مفادات کونسل کو بھجوادیا گیا
صوبوں نے سیلاب سے بچاؤ کے چوتھے قومی منصوبے کی تیاری میں اہم کرداراداکیا، اس سلسلے میں قومی مفاہمت کی ضرورت ہے،سیلاب سے بچاؤ کی منصوبہ بندی میں بہتری کیلئے تمام فریقین کی مزید تجاویز کا خیر مقدم کیا جائے گا، وفاقی وزیر پانی وبجلی کا اجلاس سے خطاب
جمعرات 17 مارچ 2016 20:49
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔17 مارچ۔2016ء) وزارت پانی و بجلی نے ملک بھر میں سیلاب کی تباہ کاریوں سے بچنے کیلئے 177ارب روپے کے سیلاب سے بچاؤ کے چوتھے10سالہ قومی منصوبے کی منظوری دیدی ،پلان کو حتمی منظوری کیلئے مشترکہ مفادات کونسل کو بھجوادیا گیا۔وفاقی وزیر برائے پانی و بجلی کا کہنا تھا کہ صوبوں نے سیلاب سے بچاؤ کے چوتھے قومی منصوبے کی تیاری میں اہم کرداراداکیا، سیلاب سے بچاؤکیلئے قومی مفاہمت کی اشدضرورت ہے، سیلاب سے بچاؤ کی منصوبہ بندی میں بہتری کے لئے تمام فریقین کی مزید تجاویز کا خیر مقدم کیا جائے گا۔
وہ جمعرات کو یہاں سیلاب کی صورتحال پرمنصوبہ بندی کے حوالے سے اعلیٰ سطحی اجلاس سے خطاب کر رہے تھے ۔اجلاس میں وفاقی وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی زاہد حامد،وزیر اعلیٰ سند سید قائم علی شاہ ، پنجاب اورخیبرپختونخوا کے وزراء آبپاشی ،دئگر صوبوں کے متعلقہ حکام ،این ڈی ایم اے ،پی ڈی ایم اے ، موسمیاتی تبدیلی ڈویژن ،فیڈرل فلڈ کمیشن اور وزارت پانی و بجلی کے اعلیٰ حکام نے شرکت کی ۔(جاری ہے)
مزید اہم خبریں
-
سارا پیسہ سرکاری تنخواہوں میں دیتے رہیں گے؟ عوام کو کچھ نہیں مل رہا، چیف جسٹس
-
پاکستان عالمی ملیریا پروگرام کے تحت نئے اقدامات پر عمل درآمد کیلئے پرعزم ہے، صدر مملکت
-
ملیریا پرقابو پانے کیلئے مشترکہ کوششوں کی ضرورت ہے،چیئر مین سینٹ
-
پاکستان کی بہترین جامعات کو مانیٹرنگ کے موثر نظام کے ذریعے عالمی معیار کی جامعات میں شامل کرنا چاہتے ہیں، احسن اقبال
-
انسولین سمیت 27 اہم ادویات کی قلت کا انکشاف‘ ڈریپ حکام نے تردید کردی
-
الیکشن کمیشن کا فیصلہ کالعدم،سپریم کورٹ نے سپیکربلوچستان اسمبلی عبدالخالق اچکزئی کوبحال کردیا
-
امریکہ نے یوکرین کو خفیہ طور پر بیلسٹک میزائل فراہم کیے
-
’ان کرداروں کو اکٹھا دیکھ کر عوام کی نفرت میں اضافہ ہی ہوتا ہے‘
-
وزیراعظم شہباز شریف کل شہید کسٹمز انسپکٹر سید حسنین علی ترمذی کے اہل خانہ سےملاقات کے لئے ایبٹ آباد جائیں گے
-
شیر افضل مروت کی حفاظتی ضمانت منظور،پنجاب پولیس کو گرفتاری سے روک دیاگیا
-
سولر پینلز کی بے تحاشا انسٹالیشن،حکومت نے نیٹ میٹرنگ نرخ گرانے کی تیاری کرلی
-
مرد ڈاکٹرز کے مقابلے خواتین ڈاکٹرز بہتر اور بر وقت علاج کرتی ہیں
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.