وزارت پانی و بجلی نے 177ارب روپے مالیت کے سیلاب سے بچاؤ کے چوتھے10سالہ قومی منصوبے کی منظوری دیدی ،پلان کو حتمی منظوری کیلئے مشترکہ مفادات کونسل کو بھجوادیا گیا

صوبوں نے سیلاب سے بچاؤ کے چوتھے قومی منصوبے کی تیاری میں اہم کرداراداکیا، اس سلسلے میں قومی مفاہمت کی ضرورت ہے،سیلاب سے بچاؤ کی منصوبہ بندی میں بہتری کیلئے تمام فریقین کی مزید تجاویز کا خیر مقدم کیا جائے گا، وفاقی وزیر پانی وبجلی کا اجلاس سے خطاب

جمعرات 17 مارچ 2016 20:49

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔17 مارچ۔2016ء) وزارت پانی و بجلی نے ملک بھر میں سیلاب کی تباہ کاریوں سے بچنے کیلئے 177ارب روپے کے سیلاب سے بچاؤ کے چوتھے10سالہ قومی منصوبے کی منظوری دیدی ،پلان کو حتمی منظوری کیلئے مشترکہ مفادات کونسل کو بھجوادیا گیا۔وفاقی وزیر برائے پانی و بجلی کا کہنا تھا کہ صوبوں نے سیلاب سے بچاؤ کے چوتھے قومی منصوبے کی تیاری میں اہم کرداراداکیا، سیلاب سے بچاؤکیلئے قومی مفاہمت کی اشدضرورت ہے، سیلاب سے بچاؤ کی منصوبہ بندی میں بہتری کے لئے تمام فریقین کی مزید تجاویز کا خیر مقدم کیا جائے گا۔

وہ جمعرات کو یہاں سیلاب کی صورتحال پرمنصوبہ بندی کے حوالے سے اعلیٰ سطحی اجلاس سے خطاب کر رہے تھے ۔اجلاس میں وفاقی وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی زاہد حامد،وزیر اعلیٰ سند سید قائم علی شاہ ، پنجاب اورخیبرپختونخوا کے وزراء آبپاشی ،دئگر صوبوں کے متعلقہ حکام ،این ڈی ایم اے ،پی ڈی ایم اے ، موسمیاتی تبدیلی ڈویژن ،فیڈرل فلڈ کمیشن اور وزارت پانی و بجلی کے اعلیٰ حکام نے شرکت کی ۔

(جاری ہے)

اجلاس سے خطاب کر تے ہوئے وفاقی وزیر پانی و بجلی خواجہ آصف نے وزیر اعلیٰ سند ھ اور دیگر صوبوں کے نمائندؤں اور دیگر شرکاء کا خیر مقدم کر تے ہوئے کہا کہ ملک میں سیلاب سے بچاؤ کیلئے 10سالی لائحہ عمل کی تیاری میں اتفاق رائے سے منصوبے کی منظور ی خوش آئند بات ہے،انہوں نے کہا کہ صوبوں نے سیلاب سے بچاؤ کے چوتھے قومی منصوبے کی تیاری میں اہم کرداراداکیا، سیلاب سے بچاؤکیلئے قومی مفاہمت کی اشدضرورت ہے، سیلاب سے بچاؤ کی منصوبہ بندی میں بہتری کے لئے تمام فریقین کی مزید تجاویز کا خیر مقدم کیا جائے گا۔

نیشنل فلڈ کمیشن کے حکام نے اجلاس کو سیلاب کی تباہ کاریوں سے بچنے کیلئے 10سالہ منصوبے پر بریفنگ دی ۔ وزارت پانی و بجلی حکام نے اجلاس کو بتایا کہ ذیلی فیڈرل فلڈکمیشن نے سیلاب سے بچاؤکا 10سالہ منصوبہ تیارکیا،منصوبے کی تیاری میں 3 سال لگے اور منصوبے کی فنڈنگ عالمی بینک کرے گا۔اجلاس میں ملک بھر میں سیلاب کی تباہ کاریوں سے بچنے کیلئے 177ارب روپے کے سیلاب سے بچاؤ کے چوتھے10سالہ قومی منصوبے کی منظوری دیدی ،پلان کو حتمی منظوری کیلئے مشترکہ مفادات کونسل کو بھجوادیا گیا۔

متعلقہ عنوان :